اتوار 25؍محرم الحرام 1445ھ13؍اگست 2023ء

انوار الحق کاکڑ کا سینیٹ ، پارٹی رکنیت سے استعفی دینے کا فیصلہ

اسلام آباد:نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے پارلیمان کے ایوان بالا (سینیٹ)کی رکنیت سے استعفی دینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

نجی ٹی وی سے گفتگو میں انوار الحق کاکڑ نے سینیٹ رکنیت سے مستعفی ہونے کے فیصلے کی تصدیق کی۔ وہ بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی)کی رکنیت سے بھی استعفی دے دیں گے۔

ٹوئٹر پر انوار الحق کاکڑ نے لکھا ہے کہ نگران وزیر اعظم کے طور پر مجھے جو بنیادی ذمہ داری سونپی گئی تھی، میں نے بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی) کی اپنی رکنیت چھوڑنے اور سینیٹ کے عہدے سے دستبردار ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔ سب سے دعاؤں کی درخواست ہے۔

انوار الحق کاکڑ ملک کے آٹھویں نگراں وزیر اعظم کے عہدے کا حلف کل اٹھائیں گے،حلف برداری کے بعد نگران کابینہ کا فیصلہ کیا جائےگا۔

یاد رہے کہ بلوچستان نیشنل پارٹی مینگل ( بی این پی، ایم) کے سربراہ سردار اختر مینگل نے نگران وزیراعظم کے تقرر پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے قائد مسلم لیگ (ن) نواز شریف کو خط لکھ دیا۔

You might also like

Comments are closed.