اتوار 25؍محرم الحرام 1445ھ13؍اگست 2023ء

کراچی: کوچنگ سینٹر میں طالبعلم کا قتل، 2 ملزمان گوجرانوالہ سے گرفتار

کراچی میں طالب علم کے قتل میں ملوث 2 ملزمان کو گوجرانوالہ سے گرفتار کرلیا گیا۔

گلشن اقبال کے کوچنگ سینٹر میں طالب علم کے قتل میں ملوث ملزمان واردات کے بعد پنجاب فرار ہوگئے تھے۔

طالب علم حسان کو رواں برس 6 جنوری کو کوچنگ سینٹر میں کلاشنکوف سے قتل کیا گیا تھا۔

19 سالہ حسان گیارہویں جماعت کا طالب علم تھا، جس کے قتل کے بعد ملزمان گوجرانوالہ کے علاقے نوکھرمنڈی فرار ہوئے تھے۔

کراچی پولیس نے 8 ماہ بعد ملزمان کو نوکھر منڈی سے گرفتار کیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.