اتوار 25؍محرم الحرام 1445ھ13؍اگست 2023ء

شہباز شریف ملاقات میں مصدق ملک کی کارکردگی کے معترف

وزیراعظم شہباز شریف نے سابق وزیر مملکت برائے پیٹرولیم سینیٹر مصدق ملک کی کارکردگی کی تعریف کی ہے۔

اسلام آباد میں شہباز شریف سے مصدق ملک نے ملاقات کی۔

اعلامیے کے مطابق وزیراعظم نے مشکل معاشی حالات میں مصدق ملک کی وزارت کی کارکردگی کو سراہا۔

ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.