اتوار 25؍محرم الحرام 1445ھ13؍اگست 2023ء

فرانس: رہائشی عمارت میں آگ لگنے سے 3 افراد ہلاک

فرانس کے قصبے گراسے کی رہائشی عمارت میں آگ لگنے سے 3 افراد ہلاک ہوگئے۔ 

مقامی فائر فائٹرز کے مطابق آگ سے تین افراد شدید زخمی ہیں اور چار کو معمولی زخم آئے ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ آگ سے عمارت کی بالائی منزلوں کو نقصان پہنچا، عمارت میں لگنے والی آگ پر کچھ دیر بعد قابو پا لیا گیا۔

حکام کے مطابق آگ لگنے کی وجہ ابھی معلوم نہیں ہوسکی، تاہم تحقیقات جاری ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.