اتوار 25؍محرم الحرام 1445ھ13؍اگست 2023ء

لنکا پریمیئر لیگ: میچ کے دوران سانپ کی انٹری سے کھلاڑی خوفزدہ ہوگیا

سری لنکا میں ہونے والی لنکا پریمیئر لیگ (ایل پی ایل) کے میچ کے دوران ایک مرتبہ پھر سانپ آگیا۔

لنکا پریمیئر لیگ میں 15واں میچ  بی لوو کینڈی اور جافنا کنگز کے درمیان جاری تھا کہ اسی دوران ایک سانپ نے اسٹیڈیم میں اپنی انٹری دے دی، جس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

جب میچ کی دوسری  اننگز جافنا کنگ کی بیٹنگ جاری تھی تو اسی دوران ایک سانپ میدان میں داخل ہوگیا اور فیلڈر کے پاؤں کے قریب پہنچ گیا۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بی لوو کینڈی کے کھلاڑی اسورو اڈانا فیلڈنگ میں مصروف ہیں کہ اچانک انہوں نے اپنے پاؤں کے قریب آتے ہوئے سانپ کو دیکھا جسے دیکھتے ہی وہ تھوڑی دیر کےلیے خوفزدہ ہوگئے تاہم بعد ازاں انہوں نے اپنی توجہ فیلڈنگ پر مرکوز رکھ لی۔

خیال رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں تھا جب میچ کے دوران سانپ نے میدان میں انٹری دی ہو، اس سے قبل بھی گال ٹائٹنز اور دمبولا اورا کے میچ میں ایک سانپ پچ پر پہنچ گیا تھا جس کی وجہ سے کھیل کو تھوڑی دیر کیلئے روک دیا گیا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.