جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

سرگودھا: تنخواہ مانگنے پر مالکان کا گھریلو ملازمہ پر تشدد

سرگودھا میں مالکان نے گھریلو ملازمہ کو تنخواہ مانگنے پر تشدد کا نشانہ بنا ڈالا، خاتون کو میڈیکل کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔پولیس کے مطابق علی ٹاؤن کے علاقے میں تنخواہ مانگنے پر گھر کی مالکن اور اس کے دو بیٹوں نے گھریلو ملازمہ کو کمرے…

ساہیوال: سرالیوں کے مبینہ تشدد سے خاتون جاں بحق

ساہیوال کے نواحی گاؤں 56 فائیو ایل میں سرالیوں کے مبینہ تشدد سے خاتون جاں بحق ہوگئیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون کی پانچ سال قبل شادی ہوئی تھی، ان کی کوئی اولاد نہیں تھی۔پولیس نے بتایا کہ خاتون کی موت کی وجہ کا تعین میڈیکل رپورٹ کے بعد…

عمران خان سڑکوں پر آئے تو پہلے ان کا علاج کریں گے، پھر الیکشن کریں گے، رانا ثناء اللّٰہ

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللّٰہ کا کہنا ہے کہ اسمبلی اپنی مدت پوری کرے گی، الیکشن اسی سال صاف و شفاف ہوں گے، عمران خان سڑکوں پر آئے تو پہلے ان کا علاج کریں گے، پھر الیکشن کریں گے۔فیصل آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رانا ثناء اللّٰہ نے…

بلاول بھٹو سیاست میں شہید محترمہ بےنظیر کے نقش قدم پر چل رہے ہیں، آغا سراج درانی

پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور سندھ اسمبلی کے اسپیکر آغا سراج درانی نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو سیاست میں اپنی والدہ محترمہ بےنظیر بھٹو شہید کے نقش قدم پر چل رہے ہیں، ان کی سیاست میں شہید بےنظیر بھٹو کی سیاست نظر آتی ہے۔محترمہ بےنظیر بھٹو…

حکمران فضول دوروں پر خود کو ذلیل کروا رہے ہیں، عمران خان

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے کہا ہے کہ حکمران فضول بیرونی دوروں پر چکر مار کر خود کو ذلیل کروا رہے ہیں۔ایک ویڈیو بیان میں عمران خان نے کہا کہ ایک لندن میں تاج پوشی پر گیا، جس نے 2 سے 3 لاکھ ڈالر ضائع کیے۔چیئرمین…

ترجمان پنجاب حکومت کی پرویز الہٰی کے الزامات کی سختی سے تردید

ترجمان پنجاب حکومت نے تحریک انصاف کے صدر پرویز الہیٰ کے الزامات کی سختی سے تردید کردی۔نگران صوبائی وزیر اطلاعات عامر میر نے پرویز الہٰی کے الزامات کو جھوٹ پر مبنی اور بے بنیاد قرار دے دیا۔پیپلز پارٹی پنجاب کے سیکریٹری جنرل سید حسن مرتضیٰ…

استنبول کے ساتھ مل کر ترکیہ کی تاریخ بنائیں گے، صدر رجب طیب اردوان

ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ استنبول کے ساتھ مل کر ترکیہ کی تاریخ بنائیں گے۔ اپوزیشن اتحاد کو ملک کو تقسیم کرنے کا موقع نہ دیں۔استنبول میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے صدر رجب طیب اردوان نے مزید کہا کہ حمایت جاری رکھنے پر وہ استنبول کے…

پیپلز پارٹی اور سندھ حکومت پولنگ اسٹیشنز پر قبضہ کرکے دھاندلی کر رہی ہے، حافظ نعیم

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی اور سندھ حکومت پولنگ اسٹیشنز پر قبضہ کرکے دھاندلی کر رہی ہے، دھاندلی میں پولیس کے عملے کو بھی شامل کیا گیا ہے۔کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ نعیم نے کہا کہ آج…

خورشید شاہ نے عمران خان کے جھوٹے الزامات کا تذکرہ چھیڑ دیا

وفاقی وزیر آبی وسائل سید خورشید شاہ نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے جھوٹے الزامات کا تذکرہ کردیا۔اسلام آباد سے جاری بیان میں خورشید شاہ نے کہا کہ عمران خان نے سابق صدر آصف علی زرداری پر قتل کی سازش کا الزام لگایا مگر وہ کوئی ثبوت…

ایک شخص اداروں کو بدنام کرنے کی حد عبور کرچکا، آصف زرداری

پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کے سربراہ اور سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ ایک شخص اداروں کو بدنام کرنے کی ہر حد کو عبور کرچکا ہے جسے اب مزید برداشت نہیں کیا جائے گا۔ اپنے بیان میں سابق صدر نے مزید کہا کہ اداروں کو بدنام کرنے کی…

پی ٹی آئی کے 5 دن میں 5 جلسے، شیڈول سامنے آگیا

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے بدھ 10 مئی سے جلسوں کا شیڈول جاری کردیا۔پی ٹی آئی نے گزشتہ روز کے عمران خان کے جلسوں کے اعلان پر 5 دن میں مختلف مقامات پر 5 جلسوں کا شیڈول جاری کیا ہے۔چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران…

کراچی میں رواں سال کانگو وائرس سے پہلی ہلاکت رپورٹ

کراچی میں رواں سال کانگو وائرس سے پہلی ہلاکت رپورٹ ہوئی ہے۔صوبائی محکمہ صحت کے مطابق 28 سالہ محمد عادل میں کانگو وائرس کی تصدیق ہوئی تھی۔ محکمہ صحت کے مطابق محمد عادل کو 30 اپریل کو بخار ہوا، 4 مئی کو نجی اسپتال لایا گیا۔ مریض کے نمونے…

پاکستان نمبر ون پوزیشن برقرار نہ رکھ سکا، آخری میچ میں شکست

آخری ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 47 رنز سے شکست دے دی۔ قومی ٹیم پانچ میچوں کی سیریز میں 1-4 سے کامیاب ہوگئی، تاہم ون ڈے میں پہلی پوزیشن برقرار نہ رکھ سکی۔نیوزی لینڈ کی جانب سے دیے گئے 300 رنز کے ہدف کے تعاقب میں قومی ٹیم 252…

اہلکاروں کو حوالات میں بند کرنے پر ایکسائز پولیس کا ایس ایچ او کیخلاف کارروائی کا مطالبہ

پشاور میں ایکسائز پولیس کو حوالات میں بند کرنے کے معاملے پر ایکسائز پولیس نے ایس ایچ او چمکنی کے خلاف کارروائی کےلیے تھانا چمکنی کو مراسلہ لکھ دیا۔مراسلے میں کہا گیا کہ ایس ایچ او چمکنی نے سرکاری اسلحے سے ایکسائز پولیس کو ڈیوٹی سے روکا۔…

نواز شریف جنرل الیکشن کیلئے پارٹی ٹکٹوں کا فیصلہ میرٹ پرکریں گے، سابق وزیراعلیٰ پنجاب

  لاہور:پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما وسابق وزیر اعلیٰ پنجاب میاں حمزہ شہباز نے کہاہے کہ مسلم لیگ ن الیکشن کیلئے تیار ہے،انشاء اللہ ملک بھرمیں ا یک ہی دن ایک ساتھ ہی انتخابات ہونگے، کارکن تیاری کریں،…

سندھ کے ضمنی بلدیاتی الیکشن میں ووٹوں کی گنتی جاری، کراچی میں جماعت اسلامی کا پلڑا بھاری

کراچی: سندھ کے 24 اضلاع میں ضمنی بلدیاتی الیکشن میں ووٹوں کی گنتی جاری ہے، کراچی میں 11 میں سے 8 نشستوں  پر جماعت اسلامی کا پلڑا بھاری ہے ،  کراچی کے 7 اضلاع میں 11 یوسیز  اور 15 وارڈز کی 26 نشستوں پر جبکہ…

کوٹے، مردم شماری کی بنیاد زبان قومیت ہے، خالد مقبول صدیقی

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم ) پاکستان کے کنوینر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ کوٹے اور مردم شماری کی بنیاد زبان قومیت ہے۔حیدر آباد میں سیمینار سے خطاب میں خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ یہ طے ہے کہ کوٹے کی بنیادی وجہ زبان قومیت ہے۔انہوں…

چیف جسٹس کے صوابدیدی اختیارات کس فقہ کے تحت حلال ہیں؟ احسن اقبال

وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے سوال اٹھایا ہے کہ چیف جسٹس آف پاکستان (سی جے پی) کے صوابدیدی اختیارات کس فقہ کے تحت حلال ہیں؟لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں احسن اقبال نے کہا کہ وزیراعظم اور وزیراعلیٰ کے صوابدیدی اختیارات حرام ہیں تو…