اتوار 16؍شوال المکرم 1444ھ7؍مئی 2023ء

حکمران فضول دوروں پر خود کو ذلیل کروا رہے ہیں، عمران خان

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے کہا ہے کہ حکمران فضول بیرونی دوروں پر چکر مار کر خود کو ذلیل کروا رہے ہیں۔

ایک ویڈیو بیان میں عمران خان نے کہا کہ ایک لندن میں تاج پوشی پر گیا، جس نے 2 سے 3 لاکھ ڈالر ضائع کیے۔

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) عمران خان نے کہا ہے کہ حکمران اتحاد (پی ڈی ایم) سپریم کورٹ کے حکم پر عمل کرتا دکھائی نہیں دے رہا۔

انہوں نے کہا کہ دوسرا پرائیویٹ جہاز پر بھارتی شہر گووا گیا، وہ بتائیں اس نے دورے پر کتنا خرچہ کیا؟

پی ٹی آئی چیئرمین نے مزید کہا کہ ہمارے ملک کا برا حال ہے، کیا پاکستان کے پاس اتنا پیسہ ہے؟ پوچھتا ہوں انہوں نے بیرونی دورے پر جاکر کونسا معرکہ مارنا تھا؟

ان کا کہنا تھا کہ ایک طرف ملک کے فارن ریزرو نہیں دوسری طرف یہ فضول چکر مار رہے ہیں،حکمران فضول بیرونی دوروں پر جاکر خود کو ذلیل کروا رہے ہیں۔

پیپلز پارٹی پنجاب کے سیکریٹری جنرل سید حسن مرتضیٰ نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو کے سامنے پرویز الہٰی اور گیدڑ لیڈر کل کے بچے ہیں۔

عمران خان نے یہ بھی کہا کہ پوچھنا تھا کہ کون شہباز شریف کو برطانیہ کے ایئر پورٹ پر لینے آیا تھا؟، اپنے آپ کو ذلیل کروانے جانا ہے تو جائیں، لیکن کم ازکم ملک کا پیسہ بچائیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس سوائے الیکشن کے کوئی دوسرا راستہ نہیں ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.