اتوار 16؍شوال المکرم 1444ھ7؍مئی 2023ء

وزیراعظم شہباز شریف کی شاہ چارلس سے ملاقات، تاج پوشی پر مبارکباد دی

وزیراعظم شہباز شریف نے برطانیہ کے شاہ چارلس سے ملاقات کرکے تاج پوشی کی مبارکباد پیش کی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستانی عوام کی نیک تمناؤں سے شاہ چارلس کو آگاہ کیا  اور دورۂ پاکستان کی دعوت دی۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان اور برطانیہ کو مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کو بڑھانے کی ضرورت ہے۔

اس حوالے سے وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے بتایا کہ شاہ چارلس نے وزیراعظم سے گفتگو میں اپنے دورۂ پاکستان کی یادیں تازہ کیں۔

بعدازاں شہباز شریف سے مالٹا کے صدر اور خاتون اول نے بھی ملاقات کی۔

 شہباز شریف نے سری لنکا، مالدیپ، ماریشس اور زیمبیا کے صدور سے اور برطانیہ کے وزير داخلہ سے بھی ملاقاتیں کيں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.