اتوار 16؍شوال المکرم 1444ھ7؍مئی 2023ء

بلاول بھٹو کا انٹرویو کرنے پر BJP بریگیڈ کی صحافی پر تنقید

بی جے پی کا زعفرانی بریگیڈ پاکستان کے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا انٹرویو کرنے پر صحافی راج دیپ سر دیسائی پر پل پڑا۔

زعفرانی بریگیڈ نے صحافی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری کو کلبھوشن اور کشمیر کی بات کیوں کرنے دی اور بلاول کے دوٹوک جواب کیوں سنے۔

پاکستان کے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری گزشتہ روز شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کے لیے 2 روزہ دورے پر بھارت روانہ ہوگئے تاہم ہمسایہ ملک کا ان کا دوسرا دورہ ہے۔

اس پر راج دیپ سر دیسائی نے جواب میں کہا کہ ہمیں بلاول سے سوال بھی کرنا چاہیے اور بلاول کا جواب سننا بھی چاہیے۔

ایک اور بیان میں انہوں نے کہا کہ صحافی نہ دہشت گرد ہوتا ہے، نہ نیتا اور نہ فوجی، پاکستانی وزیر خارجہ کا انٹرویو کرنا جرم نہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.