اتوار 16؍شوال المکرم 1444ھ7؍مئی 2023ء

پیپلز پارٹی اور سندھ حکومت پولنگ اسٹیشنز پر قبضہ کرکے دھاندلی کر رہی ہے، حافظ نعیم

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی اور سندھ حکومت پولنگ اسٹیشنز پر قبضہ کرکے دھاندلی کر رہی ہے، دھاندلی میں پولیس کے عملے کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ نعیم نے کہا کہ آج پورا دن شہر میں معرکہ برپا رہا ہے، حکومتی قسطائیت کے عمل سے جمہوری عمل کو جنگ میں تبدیل کردیا گیا۔

ان نشستوں پر امیدواروں کے انتقال اور دیگر وجوہات پر الیکشن نہیں ہو سکے تھے۔

حافظ نعیم نے کہا کہ جبر اور طاقت کے باوجود ہم 11 میں سے 8 نشستوں میں سب سے آگے ہیں، نارتھ کراچی یو سی 13 میں الیکشن سے قبل ہی آفیسرز کی تبدیلی کی گئی، نیو کراچی میں 150 ووٹ کاسٹ ہوئے ہیں لیکن پیپلز پارٹی نے 400 ووٹ لیے۔

امیر جماعت اسلامی کراچی نے کہا کہ پریزائیڈنگ آفیسر کی جانب سے نیو کراچی کے نتائج روک دیے گئے ہیں، جعلی نتائج کسی صورت قبول نہیں کریں گے، نیو ٹاؤن کے پولنگ اسٹیشن پر جماعت اسلامی کے ایجنٹ کو اندر نہیں جانے نہیں دیا۔

گزشتہ الیکشن کے ڈالے گئے تمام ووٹ ایک ہی امیدوار کے حق میں نکلے۔

حافظ نعیم نے مزید کہا کہ اورنگی ٹاؤن کی دونوں یوسیز جماعت اسلامی نے جیتی ہوئی ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کارکنان نے جماعت اسلامی ضلع غربی کے امیر مدثر انصاری و دیگر پر حملہ کیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.