اتوار 16؍شوال المکرم 1444ھ7؍مئی 2023ء

سندھ کے ضمنی بلدیاتی الیکشن میں ووٹوں کی گنتی جاری، کراچی میں جماعت اسلامی کا پلڑا بھاری

local body elections

کراچی: سندھ کے 24 اضلاع میں ضمنی بلدیاتی الیکشن میں ووٹوں کی گنتی جاری ہے، کراچی میں 11 میں سے 8 نشستوں  پر جماعت اسلامی کا پلڑا بھاری ہے ،  کراچی کے 7 اضلاع میں 11 یوسیز  اور 15 وارڈز کی 26 نشستوں پر جبکہ دیگر 17 اضلاع میں 37 نشستوں پر  پولنگ ہوئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اب تک کئی یوسیز میں جماعت اسلامی کے امیدوار غیر حتمی اور غیر اعلانیہ اعلان کے مطابق کافی زیادہ ووٹوں سے آگےہیں،  کئی جگہوں پر پرائزنڈنگ افسران نے غیر ذمہ داری کا ثبوت دیتے ہوئے پولنگ ایجنٹ سے بدتمیزی بھی کی ہے۔

امیر جماعت اسلامی نے بلدیاتی الیکشن میں ہونے والی بے ضابطگیوں کے حوالے سے  اپنے تحافظ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ  فارم 11 اور 12 دیے جائیں اور حق اور انصاف کی بنیاد پر فیصلہ کیا جائے، اس وقت بھی نیو ٹاؤن میں فائرنگ کا عمل جاری ہے لیکن قانون نافذ کرنے والے ادارے موجود نہیں ہے، جماعت اسلامی 11 میں سے 8 یوسیز میں سب سے آگے ہیں باقی یوسیز میں نتائج جاری نہیں کیے جارہے۔

You might also like

Comments are closed.