اتوار 16؍شوال المکرم 1444ھ7؍مئی 2023ء

ترجمان پنجاب حکومت کی پرویز الہٰی کے الزامات کی سختی سے تردید

ترجمان پنجاب حکومت نے تحریک انصاف کے صدر پرویز الہیٰ کے الزامات کی سختی سے تردید کردی۔

نگران صوبائی وزیر اطلاعات عامر میر نے پرویز الہٰی کے الزامات کو جھوٹ پر مبنی اور بے بنیاد قرار دے دیا۔

پیپلز پارٹی پنجاب کے سیکریٹری جنرل سید حسن مرتضیٰ نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو کے سامنے پرویز الہٰی اور گیدڑ لیڈر کل کے بچے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پولیس پر اپنے گھر سے چوری کا الزام بھونڈا مذاق ہے، بہتر ہوگا پرویز الہٰی جھوٹ بولنے سے پرہیز کریں۔

انہوں نے کہا کہ پولیس ان کے گھر سے نہ تو کوئی موبائل لے کر گئی اور نہ ہی کوئی موٹر سائیکل، پرویز الہٰی کا پنجاب پولیس پر کیش چرانے کا الزام بھی بے بنیاد ہے۔

صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ صرف اُن افرد کو گرفتار کیا گیا جنہوں نے پولیس پر پتھراؤ کیا اور پیٹرول پھینکا۔

اُن کا کہنا تھا کہ اب تک کئی لوگ محکمہ اینٹی کرپشن کو بیان دے چکے ہیں کہ انہوں نے پرویز الہیٰ کو بطور کمیشن بھاری رقوم دیں۔

عامر میر نے یہ بھی کہا کہ ان بیانات کی بنیاد پر سابق وزیراعلیٰ کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی اور پولیس نے چھاپہ مارا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.