اتوار 16؍شوال المکرم 1444ھ7؍مئی 2023ء

سرگودھا: تنخواہ مانگنے پر مالکان کا گھریلو ملازمہ پر تشدد

سرگودھا میں مالکان نے گھریلو ملازمہ کو تنخواہ مانگنے پر تشدد کا نشانہ بنا ڈالا، خاتون کو میڈیکل کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

پولیس کے مطابق علی ٹاؤن کے علاقے میں تنخواہ مانگنے پر گھر کی مالکن اور اس کے دو بیٹوں نے گھریلو ملازمہ کو کمرے میں بند کرکے تشدد کا نشانہ بنایا، حالت غیر ہونے پر ملازمہ کو گھر کے باہر پھینک دیا گیا۔

اہل علاقہ نے خاتون کو ڈی ایچ کیو ٹیچنگ اسپتال منتقل کیا۔

متاثرہ خاتون نے الزام لگایا کہ ایک ماہ کے لیے اسے ملازمت پر رکھا گیا تھا، تنخواہ مانگی تو مالکن اور اس کے بیٹوں نے لاتوں، مکوں اور ڈنڈوں سے تشدد کیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون پر تشدد کے واقعہ کی تمام پہلوؤں سے تفتیش کر رہے ہیں، ملزمان کو بھی جلد گرفتار کرکے شامل تفتیش کیا جائے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.