اتوار 16؍شوال المکرم 1444ھ7؍مئی 2023ء

چیف جسٹس کے صوابدیدی اختیارات کس فقہ کے تحت حلال ہیں؟ احسن اقبال

وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے سوال اٹھایا ہے کہ چیف جسٹس آف پاکستان (سی جے پی) کے صوابدیدی اختیارات کس فقہ کے تحت حلال ہیں؟

لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں احسن اقبال نے کہا کہ وزیراعظم اور وزیراعلیٰ کے صوابدیدی اختیارات حرام ہیں تو چیف جسٹس کے صوابدیدی اختیارات کس فقہ کے تحت حلال ہیں؟

انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ اوراعلیٰ عدلیہ میں تناؤختم کرنے کےلیے حکومت ایک قدم پیچھے ہٹی تو سپریم کوٹ دو قدم اور آگے بڑھ گئی۔ عدلیہ نے اسے حکومت کی کمزوری سمجھ لیا ہے۔

احسن اقبال نے مزید کہا کہ اعلیٰ عدلیہ کے فیصلوں سے ملک میں عدم استحکام پیدا ہونے کا خطرہ ہے۔

وفاقی وزیر نے یہ بھی کہا کہ بینچ کی تشکیل میں انجینئرنگ کی گئی، مخصوص ججز کو آؤٹ آف سنیارٹی پروموشن دی گئی، اسی وجہ سے وہ ججز چیف جسٹس کا ساتھ دینے پر مجبور ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.