اتوار 16؍شوال المکرم 1444ھ7؍مئی 2023ء

ٹکٹوں کی تقسیم میں غلطیوں پر عمران خان کا کوئی عمل دخل نہیں، جلیل شرقپوری

سابق رکن پنجاب اسمبلی میاں جلیل احمد شرقپوری کا  کہنا ہے کہ دو روز قبل میری میڈیا سے گفتگو کو توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا۔

اپنے بیان میں جلیل شرقپوری نے کہا کہ ٹکٹوں کی تقسیم میں غلطیوں پر عمران خان کا کوئی عمل دخل نہیں ہے۔

جلیل شرقپوری نے کہا کہ ٹکٹوں کی تقسیم پر اثر انداز ہونے والوں میں چند بکاؤ لوگ ہیں۔

سابق رکن پنجاب اسمبلی نے مزید کہا کہ 2018 میں غلط ٹکٹوں کی وجہ سے عمران خان کو  مخلوط حکومت بنانا پڑی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.