اتوار 16؍شوال المکرم 1444ھ7؍مئی 2023ء

کراچی ضمنی بلدیاتی انتخابات: دورانِ گنتی بڑی تعداد میں گزشتہ الیکشن کے ووٹ نکلے

کراچی میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کے دوران کراچی کے ضلع کورنگی یوسی 3 عظیم پورہ کے پولنگ اسٹیشن 16 میں گنتی کے دوران بیلٹ بکس سے بڑی تعداد میں گزشتہ الیکشن کے ووٹ نکل آئے۔

گزشتہ الیکشن کے ووٹ نئے بیلٹ پیپرز کے ساتھ لپیٹ کر بیلٹ باکس میں ڈالے گئے تھے۔

گزشتہ الیکشن کے ڈالے گئے تمام ووٹ ایک ہی امیدوار کے حق میں نکلے۔

کراچی کے ضلع وسطی میں نیو کراچی ٹاؤن کی 2 اور نارتھ ناظم آباد ٹاؤن کی 1 یوسی میں ضمنی انتخاب ہو رہا ہے، ضلع کورنگی، لانڈھی اور شاہ فیصل ٹاؤن کی ایک ایک یوسی پر بھی ضمنی انتخاب کیلئے ووٹنگ ہوئی۔

ضلع غربی میں اورنگی کی 2 اور مومن آباد کی 1 یوسی میں ضمنی انتخاب ہو رہا ہے جبکہ کیماڑی میں بلدیہ ٹاؤن کی یوسی نمبر 2 اور جنوبی میں لیاری ٹاؤن کی یو سی نمبر 2 میں پولنگ ہوئی۔

کراچی کے ضلع وسطی کی3 نشستوں پر 33، ضلع کورنگی کی 3 نشستوں پر 24 اور ضلع غربی کی 3 نشستوں پر41 امیدوار مدِ مقابل ہیں۔

شہرِ قائد کے ضلع کیماڑی کی یو سی 2 بلدیہ پر 9 اور ضلع جنوبی کی یو سی 2 لیاری پر 12 امیدوار مدِ مقابل ہیں۔

ضلع سینٹرل کی 3 یوسیز میں 80 پولنگ اسٹیشن بنائے گئے ہیں جن میں سے 44 حساس قرار دیے گئے ہیں اور یہاں مجموعی ووٹرز کی تعداد 1 لاکھ 25 ہزار 995 ہے۔

ضلع کیماڑی کی یو سی 2 بلدیہ میں 14 پولنگ اسٹیشن قائم کیے گئے ہیں اور تمام کو حساس قرار دیا گیا ہے، یہاں مجموعی ووٹرز کی تعداد 17 ہزار 796 ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.