اتوار 16؍شوال المکرم 1444ھ7؍مئی 2023ء

وزیراعظم سے اسکاٹ لینڈ کے فرسٹ منسٹر حمزہ یوسف کی ملاقات

وزیراعظم شہباز شریف سے اسکاٹ لینڈ کے فرسٹ منسٹر حمزہ یوسف نے لندن میں ملاقات کی۔ وزیراعظم نے حمزہ یوسف کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی۔ 

دونوں رہنماﺅں نے اس موقع پر  پاکستان اور اسکاٹ لینڈ کے درمیان تعلقات مضبوط کرنے پر اتفاق کیا۔

اعلامیہ کے مطابق ملاقات میں تجارت، سرمایہ کاری، تعلیم اور ٹیکنالوجی کے میدان میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔

اعلامیہ کے مطابق پاکستان میں سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے اسکاٹ لینڈ میں پاکستانی سرمایہ کاروں کے کردار پر گفتگو کی گئی۔ 

ملاقات میں موسمیاتی تبدیلی کے چیلنج سے نمٹنے کے لیے باہمی تعاون پر اتفاق کیا گیا۔

ملاقات میں اسکاٹ لینڈ میں سرمایہ کاری کانفرنس کی تجویز پر بھی غور کیا گیا۔

اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم نے حمزہ یوسف کو دورہ پاکستان کی دعوت دی، اسکاٹ لینڈ کے فرسٹ منسٹر نے دورہ پاکستان کی دعوت قبول کرلی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.