جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

نیشنل ہاکی اسٹیڈیم لاہور میں کروڑوں روپے مالیت کی ٹرف کو نقصان پہنچنے کا خدشہ

نیشنل ہاکی اسٹیڈیم لاہور میں کروڑوں روپے مالیت کی سنتھیٹک ٹرف کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔ ٹرف بچھانے کا کام سست روی کا شکار ہے۔ لاہور میں آندھی کی وجہ سے ٹرف متعدد بار ادھر ادھر اڑ کر اکٹھی ہو چکی ہے جبکہ اسپورٹس بورڈ پنجاب (ایس بی پی)…

وزیر مذہبی امور کی حج انتظامات کیلئے عملے کو چھٹی کے دن بھی کام کرنے کی ہدایت

وزیر مذہبی امور سینیٹر طلحہ محمود نے حج انتظامات کےلیے عملے کو چھٹی کے دن بھی کام کرنے کی ہدایت کردی۔سینیٹر طلحہ محمود چھٹی کے دن بھی دفتر پہنچ گئے، جہاں انہوں نے حج کے کام  کی تیاریوں کا جائزہ لیا۔اعلامیے کے مطابق وزیر مذہبی امور طلحہ…

تاجپوشی کی تقریب میں کوئین کمیلا کے پہنے ’نیکلیس‘ کی پاکستان سے جُڑی تاریخ

شاہ چارلس کی تاجپوشی کی تقریب میں کوئین کمیلا نے جو ’نیکلیس‘ پہنا اس کی پاکستان سے جُڑی ایک اہم تاریخ ہے۔شاہی مبصرین کی پیش گوئی کے عین مطابق کوئین کمیلا نے تاجپوشی کی تقریب میں ’لاہور ڈائمنڈ والا نیکلیس‘ پہنا۔اس حوالے سے شاہی زیورات کی…

شاہد خاقان کو مفت آٹا پیکیج میں کرپشن کے ثبوت فراہم کرنے چاہئیں: طارق بشیر چیمہ

وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ نے کہا ہے کہ شاہد خاقان عباسی کو مفت آٹا پیکیج میں 20 ارب روپے کی کرپشن کے ثبوت فراہم کرنے چاہئیں۔بہاولپور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مفت آٹا پیکیج صوبائی حکومت کا معاملہ ہے، وزارتِ نیشنل فوڈ…

امام الحق کے پیغام سے کرکٹ کے حلقوں میں نئی بحث شروع

پاکستان کرکٹر ٹیم کے بیٹر امام الحق کے سوشل میڈیا پیغام نے کرکٹ کے حلقوں میں نئی بحث شروع کر دی۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے پیغام میں امام الحق نے کہا ہے کہ زندگی ایک غیر متوقع سفر ہے، اس لیے کسی سے کچھ امید نہ رکھیں۔ …

بلوچستان میں قبائلی تنازعات کا خاتمہ اولین ترجیح ہے: ضیاء لانگو

بلوچستان کے وزیرِ داخلہ ضیاء لانگو نے کہا ہے کہ صوبے میں قبائلی تنازعات کا خاتمہ اولین ترجیح ہے۔ضیاء لانگو نے کہا ہے کہ ہم چاہتے ہیں کہ تمام قبائلی تنازعات خوش اسلوبی سے حل کیے جائیں، لہڑی اور جاموٹ قبائل کے تنازعات کے خاتمے کے لیے…

ملک میں انتہا پسندانہ رویوں کی وجہ عمران خان ہیں: مریم اورنگزیب

وفاقی وزیرِ اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ عمران خان ملک میں انتہا پسندانہ رویوں کی وجہ ہیں۔مریم اورنگزیب نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ لگتا ہے فارن ایجنٹ نے وزیرِ اعظم کی برطانوی بادشاہ کے ساتھ ویڈیو دیکھ لی ہے۔اُنہوں نے عمران خان سے…

پی سی بی کیخلاف لابنگ، سری لنکا اور بنگلادیش بھی بھارت کا ساتھ دینے کو تیار

ایشیاء کپ 2023ء کے لیے بھارتی کرکٹ بورڈ اپنی ہٹ دھرمی پر قائم ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے لیے بھارتی کرکٹ بورڈ کوئی لچک دکھانے کے لیے تیار نہیں، ایشین کرکٹ کونسل کا ایشیا کپ کے لیے حتمی اجلاس محض ایک رسمی کارروائی ہو گی۔ذرائع کے…

اعتراض کے باوجود یوسی 13 کے پولنگ اسٹیشنز تبدیل کر دیے گئے: حافظ نعیم

امیرِ جماعتِ اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا ہے کہ ہمارے بار بار اعتراض کرنے کے باوجود بھی یوسی 13 کے تمام پولنگ اسٹیشنز کو تبدیل کر دیا گیا۔حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ ہمارے پاس اطلاعات ہیں کہ پولنگ اسٹیشنز میں ڈبے تبدیل کرنے…

بلاول بھٹو کے دورے پر تنقید بلاجواز ہے: طاہر اشرفی

پاکستان علماء کونسل کے چیئرمین طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو کے دورے پر تنقید بلاجواز ہے۔لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے طاہر اشرفی نے کہا کہ عمراں خان عام انسان ہے، جو لیڈر روز سچ اور جھوٹ بولے اس کے بارے میں…

پانچواں ون ڈے: نیوزی لینڈ کا پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

پانچویں ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ کراچی اسٹیڈیم کی وکٹ دوسری اننگز میں بیٹنگ کے لیے اچھی ہو جاتی ہے۔بابر اعظم نے کہا کہ کوشش…

اماراتی خلاء باز نے خلاء سے دبئی کا خوبصورت نظارہ کرا دیا

رواں سال دنیا کا سب سے مقبول سیاحتی مقام بننے والے متحدہ عرب امارات کے ساحلی شہر دبئی کی خلاء سے ایک خوبصورت تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ہے۔ اماراتی خلاء باز سلطان النیادی نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر خلاء سے لی گئی ایک تصویر…

لندن میں شہباز اور نواز عدلیہ کیخلاف سازش تیار کر رہے ہیں: پرویز الہٰی

پاکستان تحریکِ انصاف کے صدر چوہدری پرویز الہٰی نے کہا ہے کہ لندن میں شہباز شریف اور نواز شریف عدلیہ کے خلاف سازش تیار کر رہے ہیں۔ایک بیان میں چوہدری پرویز الہٰی نے کہا ہے کہ ہمارے 20 لوگوں کو انہوں نے پکڑا ہوا ہے، مجھ پر 17 مقدمے درج…

جماعت اسلامی کی عوامی مسائل کیلئے پبلک ایڈ کمیٹی کی تشکیل

جماعتِ اسلامی نے عوامی مسائل کے حل کے لیے پبلک ایڈ کمیٹی تشکیل دے دی۔ساجد چوہدری کو پبلک ایڈ کمیٹی جماعت اسلامی اسلام آباد کا صدر مقرر کیا گیا ہے۔اس حوالے سے جماعتِ اسلامی کے ترجمان نے کہا ہے کہ 35 رکنی کمیٹی اسلام آباد کے مسائل کو حل…

ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر جامشورو سعید سومرو انتقال کر گئے: الیکشن کمشنر سندھ

الیکشن کمشنر سندھ اعجاز انور چوہان نے بتایا ہے کہ ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر جامشورو سعید سومرو انتقال کر گئے ہیں۔انہوں نے بتایا ہے کہ سعید سومرو کو ڈیوٹی کے دوران دل کا دورہ پڑا جو جان لیوا ثابت ہوا۔الیکشن کمشنر سندھ اعجاز انور چوہان نے یہ بھی…

بحران حل کرنے کیلئے سب کو ایک قدم پیچھے ہٹنا پڑیگا: احسن اقبال

وفاقی وزیر احسن اقبال کا کہنا ہے کہ بحرانوں کو حل کرنے کے لیے سب کو ایک ایک قدم پیچھے ہٹنا پڑے گا۔ احسن اقبال نے مرکزی جمعیت اہلِ حدیث کے دفتر کے دورے کے موقع پر کہا کہ اس وقت جمہوری قوتیں پارلیمنٹ کی پشت پر کھڑی ہیں۔اُنہوں نے کہا کہ…

مقدمہ نہیں سنا گیا تو باہر کی عدالتوں میں جائیں گے: فاروق ستار

متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ سندھ کے شہری علاقوں کا مقدمہ عدلیہ، ایوانوں، ریاستی اداروں کے سامنے رکھا جا رہا ہے، آخری بار آئینی، ریاستی اداروں کے سامنے مقدمہ درج کروا رہے ہیں۔حیدر آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے…

میں نے کونسی غداری کی ہے؟ علی امین گنڈا پور

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما علی امین گنڈا پور نے سوالیہ انداز میں کہا ہے کہ میں نے کونسی غداری کی ہے؟ علی امین گنڈا پور نے اپنے خلاف مزید مقدمات درج ہونے پر ردِ عمل کا اظہار کیا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ میرے خلاف ڈی آئی خان کے 2…

اگر کوئی فیصلہ چیلنج نہیں ہوتا تو وہ حتمی ہوتا ہے، چیف جسٹس

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال کا کہنا ہے کہ اگر کوئی فیصلہ چیلنج نہیں ہوتا ہے تو وہ حتمی ہوتا ہے، آئین کے ساتھ کھڑے ہیں تو سپریم کورٹ کا ساتھ دینا ہوگا۔لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس نے کہا کہ ہمیں بتایا گیا ہے کہ…

سندھ کے 24 اضلاع کی 63 نشستوں پر ضمنی بلدیاتی انتخابات ووٹوں کی گنتی جاری

کراچی، سکھر،جیکب آباد، شکارپور، گھوٹکی، خیرپور سمیت سندھ کے 24 اضلاع میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کیلئے  پولنگ کا وقت ختم ہوگیا ہے، جبکہ ووٹوں کی گنتی جاری ہے۔الیکشن کے غیرسرکاری غیرحتمی نتائج موصول ہونا شروع، الیکشن قواعد وضوابط کے تحت…