اتوار 16؍شوال المکرم 1444ھ7؍مئی 2023ء

شاہد خاقان کو مفت آٹا پیکیج میں کرپشن کے ثبوت فراہم کرنے چاہئیں: طارق بشیر چیمہ

وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ نے کہا ہے کہ شاہد خاقان عباسی کو مفت آٹا پیکیج میں 20 ارب روپے کی کرپشن کے ثبوت فراہم کرنے چاہئیں۔

بہاولپور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مفت آٹا پیکیج صوبائی حکومت کا معاملہ ہے، وزارتِ نیشنل فوڈ سیکیورٹی کی ذمے داری گندم فراہم کرنا تھی وہ ہم نے پوری کر دی۔

طارق بشیر چیمہ نے کہا کہ پولٹری فیڈ میں سویا بین کا استعمال مضرِ صحت ہے، سویا بین کے 2 جہازوں کو واپس بھیج دیا گیا ہے۔

مسلم لیگ کے جنرل سیکریٹری احسن اقبال کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو میں شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ صرف آٹا اور چینی کی کرپشن 400ارب روپے بنتی ہے، مگر نیب کو یہ نظر نہیں آتی۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ کبھی پاکستان گندم اور کپاس ایکسپورٹ کرتا تھا، اب امپورٹ کرتا ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ عمران خان جھوٹے ہیں اور اب فارغ ہو چکے، ان کا کوئی سیاسی مستقبل نہیں، پی ٹی آئی مذاکرات کے لیے سنجیدہ تھی ہی نہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.