اتوار 16؍شوال المکرم 1444ھ7؍مئی 2023ء

امام الحق کے پیغام سے کرکٹ کے حلقوں میں نئی بحث شروع

پاکستان کرکٹر ٹیم کے بیٹر امام الحق کے سوشل میڈیا پیغام نے کرکٹ کے حلقوں میں نئی بحث شروع کر دی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے پیغام میں امام الحق نے کہا ہے کہ زندگی ایک غیر متوقع سفر ہے، اس لیے کسی سے کچھ امید نہ رکھیں۔

 امام الحق نے کہا کہ صبر کرو، اللّٰہ دیکھ رہا ہے۔

قومی کرکٹر کو نیوزی لینڈ کے خلاف چوتھے ون ڈے میچ میں نہیں کھلایا گیا تھا۔

امام الحق نے پانچویں میچ سے بھی متوقع عدم شمولیت پر یہ پیغام دیا۔

انہوں نے پریس کانفرنس میں ساتھی کھلاڑیوں کے بارے میں بات کی تھی۔

پاکستان کے بیٹر نے پریس کانفرنس میں ٹیم میں مزید تجربات نہ کرنے کا کہا تھا۔

کرکٹ حلقوں کے مطابق امام الحق کو پریس کانفرنس میں بیان کی وجہ سے نہیں کھلایا جا رہا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.