اتوار 16؍شوال المکرم 1444ھ7؍مئی 2023ء

پانچواں ون ڈے: نیوزی لینڈ کا پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

پانچویں ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ کراچی اسٹیڈیم کی وکٹ دوسری اننگز میں بیٹنگ کے لیے اچھی ہو جاتی ہے۔

بابر اعظم نے کہا کہ کوشش ہو گی کہ اپنے مومینٹم کو برقرار رکھیں اور آج کا میچ جیت کر کلین سوئپ کریں۔

پاکستان ٹیم میں بابر اعظم، شان مسعود، محمد رضوان، فخر زمان، افتخار احمد، آغا سلمان، شاداب خان، اسامہ میر، شاہین آفریدی، ویسم جونیئر اور حارث رؤف شامل ہیں۔

نیوزی لینڈ کی ٹیم میں کپتان ٹام لیتھم، وِل ینگ، ٹام بلنڈل، ہینری نکولس، مارک چیپمین، کول میکونچی، رچن رویندرا، ایڈم مِلن، ہینری شپلی، اِش سوڈھی اور میٹ ہینری شامل ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان کو 5 ون ڈے میچوں کی سیریز میں چار صفر کی برتری حاصل ہے۔

اس سے قبل دونوں ٹیموں کے درمیان 5 ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز  2-2 سے برابر ہوئی تھی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.