اتوار 16؍شوال المکرم 1444ھ7؍مئی 2023ء

اماراتی خلاء باز نے خلاء سے دبئی کا خوبصورت نظارہ کرا دیا

رواں سال دنیا کا سب سے مقبول سیاحتی مقام بننے والے متحدہ عرب امارات کے ساحلی شہر دبئی کی خلاء سے ایک خوبصورت تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ہے۔

اماراتی خلاء باز سلطان النیادی نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر خلاء سے لی گئی ایک تصویر شیئر کی ہے۔

اس تصویر میں خلاء سے دبئی کا ایک انتہائی خوبصورت منظر دیکھا جا سکتا ہے۔

اُنہوں نے اس تصویر کو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا ہے کہ ’میرا دبئی ستاروں کی طرح چمک رہا ہے‘۔

اس تصویر میں دبئی کا مشہور جزیرہ  پام جمیرہ اور شہر کے دیگر رہائشی علاقے بھی جگمگاتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔

واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات سے تعلق رکھنے والے عرب دنیا کے پہلے خلاء باز سلطان النیادی اس وقت بین الاقوامی خلائی اسٹیشن کے 6 ماہ کے خلائی مشن پر ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.