اتوار 16؍شوال المکرم 1444ھ7؍مئی 2023ء

جماعت اسلامی کی عوامی مسائل کیلئے پبلک ایڈ کمیٹی کی تشکیل

جماعتِ اسلامی نے عوامی مسائل کے حل کے لیے پبلک ایڈ کمیٹی تشکیل دے دی۔

ساجد چوہدری کو پبلک ایڈ کمیٹی جماعت اسلامی اسلام آباد کا صدر مقرر کیا گیا ہے۔

اس حوالے سے جماعتِ اسلامی کے ترجمان نے کہا ہے کہ 35 رکنی کمیٹی اسلام آباد کے مسائل کو حل کرائے گی۔

ترجمان کا یہ بھی کہنا ہے کہ کسی بھی مسئلے کے حل کے لیے شہری پبلک ایڈ کمیٹی سے رابطہ کریں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.