Browsing Category
Urdunews
لاہور قلندرز نے پریکٹس میچز کا آغاز کر دیا
پاکستان سپر لیگ کی مقبول فرنچائز لاہور قلندرز نے پی ایس ایل7 کی تیاریوں کے لیے پریکٹس میچز کا آغاز کردیا ہے ، کپتان شاہین شاہ آفریدی کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں کو جاننے کے لیے کیمپ بہت ضروری ہے ، اس کا سب کو فائدہ ہو گا۔پی ایس ایل 7 کا…
ناظم جوکھیو قتل: 5 ملزمان ضمانت منسوخی پر عدالت سے فرار
ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ملیر کی عدالت نے ناظم جوکھیو قتل کیس میں نامزد 5 ملزمان کی عبوری ضمانت منسوخ کر دی، جس کے بعد ملزمان احاطۂ عدالت سے فرار ہو گئے ۔پولیس مفرور پانچوں ملزمان کو گرفتار کرنے میں ناکام رہی۔ملزمان میں سلیم سالار،…
کراچی میں دھند، فلائٹ آپریشن متاثر
کراچی میں دھند کے باعث نجی ایئر لائن کی لاہور، اسلام آباد اور شارجہ کی پروازیں منسوخ کردی گئی ہیں۔شہر قائد میں دھند کےسبب مختلف ایئر لائنز کا فلائٹ شیڈول شدید متاثر ہے۔ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق پی آئی اےکی لاہورجانے والی پرواز 4 گھنٹے…
کراچی: قالین کے کارخانے میں آتشزدگی، سلنڈر دھماکا
کراچی کے علاقے بلوچ کالونی میں واقع قالین بنانے کے کارخانے اور گودام میں آگ لگ گئی، جس کے نتیجے میں سلنڈر پھٹنے کے دھماکے بھی ہوئے۔ رہائشی علاقے میں قائم کارخانے میں آگ کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ ساتھ ہی موجود 2 منزلہ رہائشی عمارت کے…
حکومت نے سپریم کورٹ بار کی درخواست کی مخالفت کردی
حکومت نے تاحیات سیاسی نااہلی سے متعلق سپریم کورٹ بار کی آئینی درخواست کی مخالفت کردی۔وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ بار ایسے کیس میں نظرثانی کے لیے جارہی ہے جس کا فائدہ دو چار لوگوں کو ہی ہوگا، بائیس کروڑ لوگوں کا اس…
کامیاب جوان پروگرام اور لاہور قلندرز کے تحت ٹرائلز
نئے ٹیلنٹ کی تلاش کے لیے سیالکوٹ میں کامیاب جوان پروگرام اور لاہور قلندرز کے تحت ٹرائلز کا آغاز ہوگیا ہے۔وزیراعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار کا کہنا ہے کہ اسپورٹس ڈرائیو پروگرام پنجاب کے دیگر اضلاع میں بھی لے کر جارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ…
جماعت اسلامی کا سندھ اسمبلی کے باہر دھرنا جاری
سندھ کے بلدیاتی قانون کے خلاف جماعت اسلامی کا کراچی میں سندھ اسمبلی کے سامنے دھرنا تیرہویں روز بھی جاری ہے۔شدید سردی کے باوجود جماعت اسلامی کے کارکنان دن رات دھرنے میں موجود ہیں جو مطالبات کی منظوری تک احتجاج ختم کرنے کے لیے تیار نہیں…
اومی کرون میں اضافہ، صوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس کل ہوگی
ملک میں اومی کرون کے بڑھتے کیسوں پر بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس کل دن 11 بجے ہوگی۔بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس میں کورونا وبا کی حالیہ لہر میں تعلیمی اداروں کی بندش کی تجویز پر غور ہوگا۔وزیر صحت سندھ عذرا پیچوہو نے تسلیم کرلیا…
اسٹیٹ بینک اور حکومت کی کرپٹو کرنسی پر پابندی کی سفارش، رپورٹ سندھ ہائیکورٹ میں پیش
اسٹیٹ بینک اور حکومت پاکستان نے کرپٹو کرنسی پر مکمل پابندی کی سفارش کردی۔ ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک کی سربراہی میں بنائی گئی کمیٹی کی رپورٹ سندھ ہائی کورٹ میں پیش کی گئی۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کرپٹو کرنسی غیر قانونی ہے، اس کرنسی میں کاروبار…
عدالت مالم جبہ اسکینڈل کی تحقیقات روکنے پر نیب پر برہم
پشاور ہائی کورٹ مالم جبہ اسکینڈل کی انکوائری روکنے پر قومی احتساب بیورو (نیب) پر برہم ہوگئی۔پشاور ہائی کورٹ میں مالم جبہ، بلین ٹری سونامی اور بینک آف خیبر انکوائری کے حوالے سے کیس کی سماعت ہوئی۔سماعت جسٹس روح الامین اور جسٹس اعجاز انور…
بلدیاتی قانون کیخلاف شارع فیصل بند کرسکتے ہیں، حافظ نعیم الرحمان
امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان بلدیاتی قانون کے خلاف بطور احتجاج شارع فیصل بند کرنے کا اشارہ دے دیا۔جماعت اسلامی کے تحت سندھ اسمبلی کے سامنے متنازع بلدیاتی قانون کے خلاف تیرہویں دن بھی دھرنا جاری رہا۔دھرنے کے شرکاء سے خطاب میں…
متحدہ نے جماعت اسلامی کے دھرنے کی حمایت کردی
وفاق میں حکومت کی اتحادی جماعت متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان نے سندھ اسمبلی کے سامنے جاری جماعت اسلامی کے دھرنے کی حمایت کردی۔ایم کیو ایم کنوینر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ متنازع قانون کے خلاف عدالتوں کا فیصلہ نہیں آیا تو…
اسلام آباد ہائی کورٹ میں سانحہ مری سے متعلق درخواست سماعت کیلئے مقرر
اسلام آباد ہائیکورٹ نے سانحہ مری کی تحقیقات اور ذمے داروں کے خلاف کارروائی کے لیے دائر درخواست سماعت کے لیے مقرر کردی۔مری کے رہائشی حماد عباسی نے دانش اشراق عباسی ایڈووکیٹ کے ذریعے درخواست دائر کی، جس کی سماعت چیف جسٹس اطہر من اللّٰہ…
لاہور ہائی کورٹ: پی ٹی وی / اے آر وائے جوائنٹ وینچر نجی اشتہاری کمپنی نے چیلنج کردیا
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 22-2023 کے لیے پی ٹی وی اور اے آر وائے جوائنٹ وینچر کو نجی اشتہاری کمپنی نے لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا۔ پچھلے پی ایس ایل کے نشریاتی حقوق جیتنے والی کمپنی کی عدالت سے پی ٹی وی اے آر وائی جوائنٹ وینچر…
سانحہ مری میں 23 افراد کی موت، خصوصی ٹیم نے تحقیقات شروع کردیں
سانحہ مری میں 23 افراد کے جاں بحق ہونے کی تحقیقات کے حوالے سے قائم خصوصی کمیٹی نے کام شروع کردیا۔ذرائع کے مطابق سانحہ مری پر چیف سیکریٹری پنجاب کامران علی افضل تحقیقاتی کمیٹی کے ہمراہ مری پہنچ گئے۔کمیٹی میں 2 صوبائی سیکریٹریز اور ایک…
کیپ ٹاؤن ٹیسٹ: جنوبی افریقہ مشکلات کی شکار
کیپ ٹاؤن ٹیسٹ میں جنوبی افریقہ کی ٹیم مشکلات کا شکار ہوگئی، پہلی اننگز میں بھارتی ٹیم کی برتری بھی ختم کرنے میں ناکام رہی۔بھارت کی پہلی اننگز کے جواب میں ہوم ٹیم 210 رنز پر ہی پویلین لوٹ گئی۔جنوبی افریقہ کی جانب سے کیگن پیٹرسن 72، ٹیمبا…
منی بجٹ منظوری کیلئے حکومت متحرک، وزیراعظم کل پارلیمنٹ ہاؤس جائیں گے
قومی اسمبلی میں منی بجٹ کی منظوری کے لیے حکومت متحرک ہوگئی، وزیراعظم عمران خان کل پارلیمنٹ ہاؤس جائیں گے۔وزیراعظم قومی اسمبلی اجلاس سے پہلے پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کی صدارت کریں گے۔ذرائع کے مطابق پارلیمانی پارٹی اجلاس میں منی بجٹ…
کراچی: ڈکیتی کے دوران ماں اور بہن کے سامنے نوبیاہتا نوجوان قتل، CCTV فوٹیج سامنے آگئی
کراچی کے علاقے پی ای سی ایچ ایس (پاکستان ایمپلائز کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی) میں کشمیر روڈ کے قریب ایک گھر کے باہر ڈکیتی کے دوران مزاحمت کرنے پر ملزم کی فائرنگ سے نوبیاہتا نوجوان جاں بحق ہوگیا۔واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے پولیس نے…
جوہر ٹاؤن بم دھماکا کیس، 4 ملزمان کو سزائے موت
انسداد دہشت گردی عدالت نے لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن بم دھماکے کا فیصلہ سنادیا۔عدالت نے جوہر ٹاؤن بم دھماکے کے 4 ملزمان کو 9،9 بار سزائے موت دینے کا حکم دے دیا۔جج ارشد حسین بھٹہ نے کوٹ لکھپت جیل میں مقدمے کا فیصلہ سنایا۔انسداد دہشت گردی…
حوثیوں کی جانب سے اماراتی بحری جہاز کا اغوا قابل مذمت ہے، پاکستان
پاکستان نے یمن کے ساحلی شہر حدیدہ کے قریب حوثی باغیوں کی جانب سے متحدہ عرب امارات کے کارگو بحری جہاز کے اغوا کی مذمت کرتے ہوئے جہاز اور عملے کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان…