بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

جماعت اسلامی کا سندھ اسمبلی کے باہر دھرنا جاری

سندھ کے بلدیاتی قانون کے خلاف جماعت اسلامی کا کراچی میں سندھ اسمبلی کے سامنے دھرنا تیرہویں روز بھی جاری ہے۔

شدید سردی کے باوجود جماعت اسلامی کے کارکنان دن رات دھرنے میں موجود ہیں جو مطالبات کی منظوری تک احتجاج ختم کرنے کے لیے تیار نہیں ہیں۔

جماعت اسلامی نے احتجاج کا دائرہ بڑھاتے ہوئے مختلف علاقوں میں بھی مظاہرے کیے۔

واضح رہے کہ پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین اور سابق سٹی ناظم مصطفیٰ کمال بھی بلدیاتی بل میں ترامیم کے خلاف سندھ اسمبلی کے باہر جماعت اسلامی کے دھرنے میں پہنچے تھے۔

مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ ہم جماعت اسلامی کے ساتھ دھرنے میں کارکنوں سمیت جماعت اسلامی کے جھنڈے تلے بیٹھنے کے لیے تیار ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.