بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

اومی کرون میں اضافہ، صوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس کل ہوگی

ملک میں اومی کرون کے بڑھتے کیسوں پر بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس کل دن 11 بجے ہوگی۔

بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس میں کورونا وبا کی حالیہ لہر میں تعلیمی اداروں کی بندش کی تجویز پر غور ہوگا۔

وزیر صحت سندھ عذرا پیچوہو نے تسلیم کرلیا کہ کراچی سمیت سندھ میں لوگ ماسک کو ’ ناں‘ کرنے لگے ہیں۔

اس موقع پر اسمارٹ سیلبس اور ہفتے میں 3 دن کلاسوں کی تجاویز پر بھی غور کیا جائے گا۔

دوسری جانب پاکستان میں ایک بار پھر کورونا نے سر اٹھانا شروع کر دیا۔

ایک روز میں 2 ہزار 74 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی ہے، جس کے بعد مثبت کیسز کی شرح 4 اعشاریہ 7 فیصد تک پہنچ گئی۔

ایک روز میں مزید 13 افراد کورونا سے جاں بحق ہوگئے، اسلام آباد میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 4 اعشاریہ 5 فیصد رہی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.