بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کراچی میں دھند، فلائٹ آپریشن متاثر

کراچی میں دھند کے باعث نجی ایئر لائن کی لاہور، اسلام آباد اور شارجہ کی پروازیں منسوخ کردی گئی ہیں۔

شہر قائد میں دھند کےسبب مختلف ایئر لائنز کا فلائٹ شیڈول شدید متاثر ہے۔

ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق پی آئی اےکی لاہورجانے والی پرواز 4 گھنٹے تاخیر کا شکار ہے، متاثرہ فلائٹ کی ممکنہ روانگی اب صبح10 بجے شیڈول ہے۔

دوسری جانب کوئٹہ جانےوالی پی آئی اےکی پرواز 30 منٹ تاخیر سےروانہ ہوئی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.