بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

جوہر ٹاؤن بم دھماکا کیس، 4 ملزمان کو سزائے موت

انسداد دہشت گردی عدالت نے لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن بم دھماکے کا فیصلہ سنادیا۔

عدالت نے جوہر ٹاؤن بم دھماکے کے 4 ملزمان کو 9،9 بار سزائے موت دینے کا حکم دے دیا۔

جج ارشد حسین بھٹہ نے کوٹ لکھپت جیل میں مقدمے کا فیصلہ سنایا۔

انسداد دہشت گردی عدالت نے سیکیورٹی خدشات پر جیل میں ٹرائل مکمل کیا، مقدمے کی سماعت کے دوران ملزمان نے صحت جرم سے انکار کیا۔

ملزمان کے خلاف مقدمہ کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ نے درج کروایا تھا، کیس کی سماعت کے دوران عدالت میں 56 گواہوں نے بیانات ریکارڈ کرائے۔

عدالت نے عید گل، سجاد شاہ، پیٹرپال اور ضیا اللّٰہ کو 9، 9 بار سزائے موت دینے اور ملزمہ عائشہ کو 5 سال قید کی سزا سنائی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.