جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

Browsing Category

Urdunews

کراچی: نارتھ ناظم آباد ٹاؤن کے پولنگ اسٹیشن میں نقاب پوش افراد گھس آئے

کراچی میں جاری بلدیاتی انتخاب کی پولنگ کے دوران  نقاب پوش افراد ضلعی وسطی نارتھ ناظم آباد ٹاؤن کی یوسی 3 میں نقاب پوش نامعلوم افراد پولنگ اسٹیشن میں گھس گئے۔پولنگ شروع ہونے کے کچھ دیر بعد نامعلوم افراد آئے جنہوں نے پولنگ عملے اور آر…

الیکشن کمشنر سندھ کی وفاقی وزیر داخلہ کے بیان کی تردید

سندھ کے الیکشن کمشنر نے وفاقی وزیرِ داخلہ رانا ثناء اللّٰہ کے حلقہ بندیوں سے متعلق بیان کی تردید کر دی۔ انہوں نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان اپنی آئینی ذمے داریوں سے آگاہ ہے۔اعجاز انور چوہان نے کہا کہ سندھ میں…

پنجاب اسمبلی کی تحلیل کے بعد سیاسی رابطوں میں تیزی

پنجاب اسمبلی کی تحلیل کے بعد سیاسی رابطوں میں تیزی کا عمل شروع ہو گیا ہے۔پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری بھی آج لاہور پہنچ رہے ہیں، سابق صدر آصف علی زرداری بھی گزشتہ روز سے لاہور میں ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعظم شہباز…

پنجاب میں نگراں سیٹ اپ، عمران خان اور پرویز الہٰی کی آج ملاقات کا امکان

پنجاب میں نگراں سیٹ اپ کے معاملے پر تحریکِ انصاف کے چیئرمین عمران خان اور وزیرِ اعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی کے درمیان آج اہم ملاقات کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق عمران خان اور پرویز الہٰی کی زمان پارک لاہور میں ملاقات کا امکان ہے جس میں نگراں…

بلدیاتی انتخابات کے بائیکاٹ کے بعد ایم کیو ایم رہنما کا پہلا بیان

متحدہ قومی موومنٹ کے مرکزی رہنما اور وفاقی وزیر امین الحق کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم اپنے ووٹرز کی سوچ پر آگے بڑھتی ہے۔بلدیاتی الیکشن کے بائیکاٹ کے اعلان کے بعد ایک بیان میں امین الحق نے کہا کہ ہم احتجاجاً الیکشن میں حصہ نہیں لے رہے ہیں،…

وسیم اکرم کے بیٹے تیمور اکرم مکسڈ مارشل آرٹس فائٹر بن گئے

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کے بیٹے تیمور اکرم مکسڈ مارشل آرٹس (ایم ایم اے) فائٹر بن گئے۔وسیم اکرم نے ایک ویب سائٹ سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ تیمور نے حال ہی میں ایک فائٹ میں حصہ لیا تھا اور انہیں ایم ایم اے فائٹر بننے کا…

لیاری میں ساڑھے 12 بجے تک پولنگ شروع نہ ہوئی: علی عزیز جی جی

پاکستان تحریکِ انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی علی عزیز جی جی کا کہنا ہے کہ کراچی میں لیاری کی نیا آباد یوسی 11 میں دوپہر ساڑھے 12 بجے تک پولنگ شروع نہیں ہو سکی تھی۔میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا ہے کہ کئی پولنگ اسٹیشن پر پیپلز پارٹی کے غنڈوں…

مال گاڑیوں کیلئے 70 ویگنیں چین سے پاکستان روانہ

مال گاڑیوں کے لیے جدید ترین 70 ویگنیں چین سے پاکستان روانہ  کر دی گئیں۔ترجمان ریلوے نے بتایا ہے کہ 70 ویگنیں 16جنوری کو کراچی پہنچیں گی  جبکہ مارچ میں مزید 130 ویگنیں آجائیں گی۔اُنہوں نے بتایا کہ یہ منصوبہ 820 ویگنوں کا ہے، ٹیکنالوجی…

فاٹا انضمام پر بنی کمیٹی خوفناک ہے: تیمور سلیم جھگڑا

وزیرِ خزانہ خیبر پختوخوا تیمور سلیم جھگڑا کا کہنا ہے کہ فاٹا کے انضمام سے متعلق بنائی گئی کمیٹی اور نوٹیفکیشن خوفناک ہے۔جاری کیے گئے بیان میں تیمور سلیم جھگڑا نے وفاقی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وفاق کی جانب سے قبائلی اضلاع کی…

وفاقی حکومت صوبوں کا استحصال کر رہی ہے: کامران بنگش

وزیرِ ہائر ایجوکیشن کمیشن خیبر پختون خوا کامران بنگش کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت صوبوں کا استحصال کر رہی ہے۔جاری کیے گئے بیان میں کامران بنگش کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت صوبوں کا حصہ نہیں دے رہی ہے۔اُنہوں نے کہا کہ 25 ویں آئینی ترمیم کا مقصد…

کراچی بلدیاتی انتخابات: جماعتِ اسلامی اور پی پی کارکنان آمنے سامنے

بلدیاتی الیکشن کی پولنگ کے دوران کراچی میں منگھوپیر کی یوسی 3 کے وارڈ 4 میں جماعتِ اسلامی اور پیپلز پارٹی کے کارکنان آمنے سامنے آ گئے۔جماعتِ اسلامی نے پیپلز پارٹی پر انتظامیہ کے ساتھ مل کر دھاندلی کے الزامات لگائے ہیں۔اس موقع پر مذکورہ…

میرا 4 شادیوں کا کوئی ارادہ نہیں ہے: حافظ نعیم الرحمٰن

جماعتِ اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ میرا 4 شادیوں کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔یہ بات امیرِ جماعتِ اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن نے مذہبی عالم مفتی طارق مسعود کو دیے گئے ایک انٹرویو میں شادی کے حوالے سے دلچسپ گفتگو کے…

کراچی: بلدیاتی انتخابات، بدانتظامی، سامان تاخیر سے پہنچنے کی شکایات

کراچی کے مختلف پولنگ اسٹیشنز پر کئی گھنٹے گزرنے کے بعد بھی انتخابی سامان نہیں پہنچ سکا، مختلف پولنگ اسٹیشن پر انتخابی عملہ اور سامان نہ ہونے سے پولنگ کا عمل متاثر ہوا ہے۔کراچی کے علاقے نارتھ کراچی سیکٹر 9 میں خواجہ اجمیر نگری تھانے کی…

وزیرِ اعلیٰ سندھ کا کراچی میں پرامن پولنگ پر اظہارِ اطمینان

وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کراچی میں واقع سینٹرل پولیس آفس (سی پی او) کا دورہ کیا۔ترجمان وزیرِ اعلیٰ سندھ کا کہنا ہے کہ مراد علی شاہ نے سی پی او آفس میں کنٹرول روم سے پولنگ اسٹیشنز پر جاری بلدیاتی انتخابات کے عمل کی نگرانی…

بہت تھریٹ ہیں، لیکن حالات قابو میں ہیں: سیکریٹری الیکشن کمیشن

سیکریٹری الیکشن کمیشن عمر حمید کا کہنا ہے کہ ہمیں بہت تھریٹ ہیں، لیکن تمام اداروں کے تعاون سے حالات قابو میں ہیں۔ آئی جی سندھ غلام نبی میمن کے ہمراہ چیف سیکریٹری سندھ سہیل راجپوت اور سیکریٹری الیکشن کمیشن عمر حمید نے مختلف پولنگ اسٹیشنز…

حکمران عمرہ کرنے نہیں، تیل لینے جاتے ہیں: مفتاح اسماعیل

سابق وزیرِ خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ حکمران عمرہ کرنے نہیں جاتے، تیل لینے جاتے ہیں، جب پاکستان اپنے لیے کام نہیں کرتا تو دوسرے ہمارے لیے کیوں کریں گے۔لاہور کے الحمرا ہال میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہاں اشرافیہ کی…

نیپال میں طیارہ گر کر تباہ، 40 افراد ہلاک

نیپال میں طیارہ گر کر تباہ ہو گیا، حادثے میں 40 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہو گئی۔نیپالی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اے ٹی آر 72 طیارے نے پوکھارا سے کٹھمنڈو کے لیے اڑان بھری تھی، حادثے میں اب تک ہونے والی اموات کی تعداد 40 ہو گئی ہے۔نیپالی ایئر…

کراچی: بلدیاتی انتخابات، ایس ایس پی ایسٹ کا پولنگ اسٹیشنز کا دورہ

کراچی میں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے ایس ایس پی ایسٹ عبدالرحیم شیرازی نے صبح سویرے اجلاس کیا جبکہ مختلف پولنگ اسٹیشنز کا دورہ بھی کیا۔ایس ایس پی ایسٹ نے تمام ایس پیز، ڈی ایس پیز اور ایس ایچ اوز کو الیکشن کے حوالے سے بریفنگ دی۔ایس ایس…

کوئٹہ: گھر میں گیس لیکیج کا دھماکا، 6 افراد جاں بحق

کوئٹہ کے علاقے سیٹلائٹ ٹاؤن کی مسلم اتحاد کالونی میں واقع ایک گھر میں گیس لیکیج کا دھماکا ہوا ہے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق گیس لیکیج کے دھماکے کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق ہو گئے۔ریسکیو ذرائع نے بتایا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں میں 5 بچے بھی…

کراچی،حیدرآباد، بلدیاتی انتخابات، نقاب پوش افراد ایک پولنگ اسٹیشن میں گھس گئے

کراچی اور حیدرآباد میں بلدیاتی الیکشن کے لیے پولنگ جاری ہے۔صبح 8 بجے سے شروع ہونے والی پولنگ شام 5 بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہے گی۔بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے گزشتہ روز ہی تمام انتظامات مکمل کرلیے گئے تھے۔پولنگ شروع ہونے کے کچھ دیر…