اتوار 22؍جمادی الثانی 1444ھ15؍جنوری 2023ء

کراچی: نارتھ ناظم آباد ٹاؤن کے پولنگ اسٹیشن میں نقاب پوش افراد گھس آئے

کراچی میں جاری بلدیاتی انتخاب کی پولنگ کے دوران  نقاب پوش افراد ضلعی وسطی نارتھ ناظم آباد ٹاؤن کی یوسی 3 میں نقاب پوش نامعلوم افراد پولنگ اسٹیشن میں گھس گئے۔

پولنگ شروع ہونے کے کچھ دیر بعد نامعلوم افراد آئے جنہوں نے پولنگ عملے اور آر او کو ہراساں کیا۔

ریٹرننگ افسر نے بتایا کہ نامعلوم افراد نے ٹیکنیکل سامان میں چھیڑ چھاڑ کی کوشش کی۔

ذرائع کے مطابق نامعلوم افراد ایک سیاسی جماعت کی جھنڈا لگی ہوئی گاڑیوں پر سوار تھے۔

بلدیاتی الیکشن کی پولنگ کے دوران کراچی میں منگھوپیر کی یوسی 3 وارڈ 4 میں جماعت اسلامی اور پیپلز پارٹی کے کارکنان آمنے سامنے آگئے

واضح رہے کہ کراچی اور حیدرآباد میں بلدیاتی الیکشن کے لیے پولنگ جاری ہے۔

صبح 8 بجے سے شروع ہونے والی پولنگ شام 5 بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہے گی۔

بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے گزشتہ روز ہی تمام انتظامات مکمل کرلیے گئے تھے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.