اتوار 22؍جمادی الثانی 1444ھ15؍جنوری 2023ء

سعید غنی اور خرم شیر زمان نے کہاں ووٹ ڈالے؟

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سعید غنی اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما خرم شیر زمان نے بلدیاتی انتخابات کے لیے آج کراچی میں اپنے ووٹ کاسٹ کر دیے۔

وزیرِ محنت و افرادی قوت سندھ و صدر پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن سعید غنی نے یو سی 8، چنیسر ٹاؤن میں اپنا ووٹ کاسٹ کیا، انہوں نے عام ووٹر کی طرح ووٹ کاسٹ کیا۔

اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے سعید غنی نے کہا کہ کراچی کے بلدیاتی انتخابات کے نتائج کے بعد پیپلز پارٹی اس شہر کی سب سے بڑی سیاسی جماعت بن کر سامنے آئے گی۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فردوس شمیم نقوی نے بیلٹ باکس کی سیل کھول دی۔

سعید غنی کا کہنا ہےکہ میں گزشتہ 1 سال سے زائد عرصہ سے کہہ رہا ہوں کہ شہر کراچی بھٹو کا ہے اور انشاء اللّٰہ آج کے انتخابات کے نتائج اس بات کو ثابت کر دیں گے، اب میئر کراچی پیپلز پارٹی کا جیالا ہوگا۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ عوام سے پھر اپیل کروں گا کہ وہ گھروں سے نکلیں اور اپنا ووٹ کاسٹ کریں۔

دوسری جانب پی ٹی آئی خرم شیر زمان نےضلع جنوبی کی یوسی 12 کے وارڈ 2 میں ووٹ کاسٹ کر دیا۔

اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے خرم شیر زمان نے کہاکہ آج کراچی والوں نے فیصلہ کرنا ہے کہ ان کا 4 سال کا مستقبل کیا ہو گا، ایک پارٹی کے میئر نے رو رو کر 4 سال گزارے، آج وہ پارٹی الیکشن سے بھاگ گئی۔

کراچی کے علاقے چنیسر ٹاؤن کی یو سی 8 میں 80 سالہ بزرگ خاتون اپنا حق رائے دہی استعمال کرنے پہنچ گئیں۔

خرم شیر زمان کا کہنا ہے کہ مجبور قومی موومنٹ نے بائیکاٹ کر کے اچھا فیصلہ کیا،حافظ نعیم الرحمٰن آپ خواب دیکھنا چھوڑ دیں، پی ٹی آئی کے ووٹرز پی ٹی آئی کو ہی ووٹ دیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پی پی نے کراچی والوں کا وہ حال کیا ہے کہ قبرستانوں میں جگہ نہیں ہے، ان کو باقی جگہوں سے بھگایا ہے، یہاں سے بھی بھگائیں گے۔

پی ٹی آئی رہنما کا یہ بھی کہنا ہے کہ آج میری بیٹی نے پہلا ووٹ کاسٹ کیا ہے۔

صبح 8 بجے سے شروع ہونے والی پولنگ شام 5 بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہے گی۔

واضح رہے کہ کراچی اور حیدرآباد میں بلدیاتی الیکشن کے لیے پولنگ جاری ہے۔

صبح 8 بجے سے شروع ہونے والی پولنگ شام 5 بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہے گی۔

بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے گزشتہ روز ہی تمام انتظامات مکمل کرلیے گئے تھے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.