اتوار 22؍جمادی الثانی 1444ھ15؍جنوری 2023ء

پنجاب اسمبلی کی تحلیل کے بعد سیاسی رابطوں میں تیزی

پنجاب اسمبلی کی تحلیل کے بعد سیاسی رابطوں میں تیزی کا عمل شروع ہو گیا ہے۔

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری بھی آج لاہور پہنچ رہے ہیں، سابق صدر آصف علی زرداری بھی گزشتہ روز سے لاہور میں ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف سے آج آصف زرداری کی ملاقات میں بلاول بھٹو بھی شریک ہوں گے۔

گورنر پنجاب نے اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری پر دستخط نہیں کیے ، جس کے بعد اسمبلی آئینی طور پر تحلیل ہوچکی ہے۔

ملاقات میں پنجاب اسمبلی کی تحلیل کے بعد کی صورتِ حال کا جائزہ لیا جائے گا۔

ملاقات میں صوبائی اسمبلی کے انتخابات کے حوالے سے بھی بات چیت کا امکان ہے۔

ذرائع نے کہا ہے کہ دونوں جماعتوں کے قائدین پی ٹی آئی کے مقابلے کے حوالے سے مختلف پہلوؤں پر بھی غور کریں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز رات پنجاب اسمبلی تحلیل ہو چکی ہے۔

گورنر پنجاب نے اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری پر دستخط نہیں کیے تھے، جس کے بعد اسمبلی آئینی طور پر تحلیل ہو گئی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.