اتوار 22؍جمادی الثانی 1444ھ15؍جنوری 2023ء

بلدیاتی انتخابات کے بائیکاٹ کے بعد ایم کیو ایم رہنما کا پہلا بیان

متحدہ قومی موومنٹ کے مرکزی رہنما اور وفاقی وزیر امین الحق کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم اپنے ووٹرز کی سوچ پر آگے بڑھتی ہے۔

بلدیاتی الیکشن کے بائیکاٹ کے اعلان کے بعد ایک بیان میں امین الحق نے کہا کہ ہم احتجاجاً الیکشن میں حصہ نہیں لے رہے ہیں، کراچی کے عوام نے ایم کیو ایم کی آواز پر لبیک کہا ہے۔

امین الحق کا کہنا ہے کہ کراچی اور حیدر آباد میں دو تین فیصد ووٹ کاسٹ ہو رہا ہے، کراچی کے عوام جعلی حلقہ بندیوں کو مسترد کر کے ایم کیو ایم کے ساتھ ہیں۔

وفاقی وزیر امین الحق نے یہ بھی کہا کہ ایم کیو ایم کی جانب سے پُرامن طریقے سے بائیکاٹ کیا گیا۔

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان نے آج کراچی اور حیدرآباد میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے بائیکاٹ کا اعلان کردیا۔

واضح رہے کہ متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان نے آج کراچی اور حیدرآباد کے بلدیاتی انتخابات کے بائیکاٹ کا اعلان کیا ہے۔

کراچی میں پارٹی رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا تھا کہ الیکشن کمیشن کی پہلی ذمے داری حلقہ بندیاں ہیں، ادارے نے اپنی ذمےداری پوری نہیں کی۔

ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر خالد مقبول صدیقی نے کہا تھا کہ بلدیاتی انتخابات سے پہلے ہی دھاندلی ہوچکی ہے، ہم بلدیاتی الیکشن کو تسلیم کرنے سے انکار کرتے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.