اتوار 22؍جمادی الثانی 1444ھ15؍جنوری 2023ء

لیاری میں ساڑھے 12 بجے تک پولنگ شروع نہ ہوئی: علی عزیز جی جی

پاکستان تحریکِ انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی علی عزیز جی جی کا کہنا ہے کہ کراچی میں لیاری کی نیا آباد یوسی 11 میں دوپہر ساڑھے 12 بجے تک پولنگ شروع نہیں ہو سکی تھی۔

میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا ہے کہ کئی پولنگ اسٹیشن پر پیپلز پارٹی کے غنڈوں نے قبضہ کرلیا جس کی وجہ سے ہم نے وہاں پولنگ رکوا دی۔

اُنہوں نے کہا کہ ہم نے عمر حمید صاحب کو اور آئی جی کو بھی اطلاع دی لیکن انہوں نے سن کر معاملے کو ٹال دیا۔

پی ٹی آئی کے رکنِ صوبائی اسمبلی نے انتخابی عمل میں بدمزگی پر کہا کہ یہ الیکشن نہیں فراڈ ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.