اتوار 22؍جمادی الثانی 1444ھ15؍جنوری 2023ء

کراچی بلدیاتی انتخابات: جماعتِ اسلامی اور پی پی کارکنان آمنے سامنے

بلدیاتی الیکشن کی پولنگ کے دوران کراچی میں منگھوپیر کی یوسی 3 کے وارڈ 4 میں جماعتِ اسلامی اور پیپلز پارٹی کے کارکنان آمنے سامنے آ گئے۔

جماعتِ اسلامی نے پیپلز پارٹی پر انتظامیہ کے ساتھ مل کر دھاندلی کے الزامات لگائے ہیں۔

اس موقع پر مذکورہ پولنگ اسٹیشن پر پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔

واضح رہے کہ کراچی اور حیدرآباد میں بلدیاتی الیکشن کے لیے پولنگ جاری ہے۔

صبح 8 بجے سے شروع ہونے والی پولنگ شام 5 بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہے گی۔

بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے گزشتہ روز ہی تمام انتظامات مکمل کرلیے گئے تھے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.