اتوار 22؍جمادی الثانی 1444ھ15؍جنوری 2023ء

بہت تھریٹ ہیں، لیکن حالات قابو میں ہیں: سیکریٹری الیکشن کمیشن

سیکریٹری الیکشن کمیشن عمر حمید کا کہنا ہے کہ ہمیں بہت تھریٹ ہیں، لیکن تمام اداروں کے تعاون سے حالات قابو میں ہیں۔

آئی جی سندھ غلام نبی میمن کے ہمراہ چیف سیکریٹری سندھ سہیل راجپوت اور سیکریٹری الیکشن کمیشن عمر حمید نے مختلف پولنگ اسٹیشنز کا دورہ کیا۔

اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے سیکریٹری الیکشن کمیشن عمر حمید نے کہا کہ سیکیورٹی انتظامات بہترین ہیں، تمام اداروں نے مدد اور تعاون کیا۔

عمر حمید کا کہنا ہے کہ عوام اور پریس کے تعاون سے امید ہے، سنسنی نہیں پھیلے گی، اتوار ہے اس لیے ٹرن آؤٹ کم ہے۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فردوس شمیم نقوی نے بیلٹ باکس کی سیل کھول دی۔

سیکریٹری الیکشن کمیشن کا مزید کہنا ہے کہ 65 ہزار پولیس اہلکار تعینات کیے گئے ہیں، اندرونِ سندھ سے بھی اہلکار الیکشن ڈیوٹی کے لیے آئے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ انتظامات سے بہت مطمئن ہوں، اس سے زیادہ اچھے انتظامات نہیں ہو سکتے۔

سیکریٹری الیکشن کمیشن عمر حمید نے یہ بھی کہا کہ جس سیاسی جماعت نے بائیکاٹ کیا وہ ان کا اپنا معاملہ ہے، حلقہ بندیوں کا مسئلہ کئی مہینوں سے چل رہا ہے، آخری دن آ کر بائیکاٹ کرنا عوام کے مفاد میں نہیں ہے۔

واضح رہے کہ کراچی اور حیدرآباد میں بلدیاتی الیکشن کے لیے پولنگ جاری ہے۔

صبح 8 بجے سے شروع ہونے والی پولنگ شام 5 بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہے گی۔

بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے گزشتہ روز ہی تمام انتظامات مکمل کرلیے گئے تھے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.