اتوار 22؍جمادی الثانی 1444ھ15؍جنوری 2023ء

یوکرین پر نئے روسی میزائل حملے، اموات 14 ہوگئیں

یوکرین کے شہر دنیپرو پر روسی میزائل حملوں میں اموات کی تعداد 14 ہو گئی۔

بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق دنیپرو میں روسی حملوں میں 2 درجن سے زائد افراد لاپتہ اور 64 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

ریجنل گورنر کا کہنا ہے کہ دنیپرو اور کیف سمیت یوکرین کےمختلف حصّوں میں گزشتہ روز روسی میزائل حملے کیے گئے تھے۔

یوکرینی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ روس نے آخری وقت پر شیڈول جنگی قیدیوں کا تبادلہ منسوخ کر دیا۔

رپورٹ کے مطابق روس کے ساتھ جنگی قیدیوں کے تبادلے کا نیا مرحلہ گزشتہ روز ہونا تھا۔

رپورٹس میں برطانوی وزیرِ اعظم کے دفتر سے یہ اطلاعات بھی سامنے آئی ہیں کہ برطانیہ 14 ٹینک اور دیگر جنگی سامان یوکرین بھیجے گا۔

رپورٹس کے مطابق برطانیہ کی جانب سے یوکرینی فوج کو ان ٹینکوں اور بندوقوں کے استعمال کی تربیت بھی دی جائے گی۔

برطانیہ میں قائم روسی سفارت خانے نے برطانیہ کے اس اقدام پر اپنے ردِعمل میں کہا ہے کہ یوکرین کو جنگی ٹینک بھیجنےکا فیصلہ تصادم کو مزید بڑھاوا دے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.