اتوار 22؍جمادی الثانی 1444ھ15؍جنوری 2023ء

نیو کراچی: چھریوں کے وار سے 2 افرد شدید زخمی

کراچی کے علاقے نیو کراچی میں چھریوں کے وار سے 2 افرد شدید زخمی ہو گئے۔

چھریوں کے حملے کا واقعہ نیو کراچی کے خمیسہ گوٹھ میں واقع الغوثیہ ریسٹورنٹ کے قریب پیش آیا۔

واقعے میں شدید زخمی ہونے والے دونوں افراد کو ایدھی ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

ایدھی ذرائع کے مطابق دونوں زخمیوں کی شناخت 30 سالہ شیراز ولد ارشد اور 40 سالہ اسد ولد ثناء اللّٰہ کے نام سے ہوئی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.