اتوار 22؍جمادی الثانی 1444ھ15؍جنوری 2023ء

میرا 4 شادیوں کا کوئی ارادہ نہیں ہے: حافظ نعیم الرحمٰن

جماعتِ اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ میرا 4 شادیوں کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

یہ بات امیرِ جماعتِ اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن نے مذہبی عالم مفتی طارق مسعود کو دیے گئے ایک انٹرویو میں شادی کے حوالے سے دلچسپ گفتگو کے دوران کہی۔

ایک سے زائد شادیوں پر گفتگو کے دوران حافظ نعیم الرحمٰن نے مفتی طارق مسعود سے کہا کہ آپ مجھے خواتین میں غیر مقبول مت کر دیجیے گا۔

انہوں نے کہا کہ کراچی کی آبادی اس وقت 3 کروڑ سے زائد ہے، 150 ملکوں سے زیادہ نوجوان کراچی میں رہتے ہیں جو کہ بہت بڑا خزانہ ہے۔

امیرِ جماعتِ اسلامی کراچی نے یہ بھی کہا ہے کہ کراچی میں صحیح مردم شماری ہو جائے تو ہمیں وسائل بھی زیادہ ملیں گے اور اسمبلی میں ہماری نمائندگی بھی زیادہ ہو جائے گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.