اتوار 22؍جمادی الثانی 1444ھ15؍جنوری 2023ء

فاٹا انضمام پر بنی کمیٹی خوفناک ہے: تیمور سلیم جھگڑا

وزیرِ خزانہ خیبر پختوخوا تیمور سلیم جھگڑا کا کہنا ہے کہ فاٹا کے انضمام سے متعلق بنائی گئی کمیٹی اور نوٹیفکیشن خوفناک ہے۔

جاری کیے گئے بیان میں تیمور سلیم جھگڑا نے وفاقی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وفاق کی جانب سے قبائلی اضلاع کی ڈیولپمنٹ سے متعلق جاری کیا گیا نوٹیفکیشن انتہائی خوفناک ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ ایک بیوروکریٹ اور گورنر کے ساتھ قبائلی اضلاع کے پیسے کھائے جا رہے ہیں جو غیر قانونی اور غیر آئینی عمل بھی ہے۔

تیمور سلیم جھگڑا نے مزید کہا کہ اس کمیٹی اور نوٹیفکیشن سے ترقیاتی کام مکمل طور پر بند ہو جائیں گے۔

وزیرِ خزانہ خیبر پختون خوا نے بیان میں یہ بھی بتایا ہے کہ 5 ارب روپے وفاق نے دیے جبکہ صوبائی حکومت نے10 ارب روپے قبائلی اضلاع میں خرچ کیے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.