جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

Browsing Category

Urdunews

زرداری پر عمران کے قتل کی سازش کا الزام، شیخ رشید طلب

سابق صدر آصف علی زرداری پر عمران خان کے قتل کی سازش کے الزام کے بیان پر اسلام آباد پولیس نے شیخ رشید کو طلب کر لیا۔اسلام آباد پولیس نے سابق وزیرِ داخلہ شیخ رشید کو ریکارڈ سمیت طلب کر لیا۔عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کو آج شام 5…

سونے کی فی تولہ قیمت میں ڈیڑھ ہزار روپے کا اضافہ ہوگیا

ملک میں ہفتے کے پہلے کاروباری دن میں ہی سونے کی قیمت میں اضافہ ہوگیا۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 1500 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔ اس اضافے کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کا بھاؤ 2 لاکھ 10 ہزار…

انتخابات سے قبل دہشتگردی کے واقعات معنی خیز ہیں، بلاول بھٹو زرداری

پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے پشاور میں خودکش حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ضمنی اور عام انتخابات سے قبل دہشت گردی کے واقعات معنی خیز ہیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے بیان میں بلاول بھٹو…

فیصل کریم کنڈی کا عمران خان پر دہشت گردوں کو علاج کیلئے پناہ دینے کا الزام

پیپلز پارٹی کے ترجمان اور وزیر مملکت فیصل کریم کنڈی نے عمران خان پر دہشت گردوں کو علاج کےلیے اپنے اسپتال میں پناہ دینے کا الزام لگادیا۔ایک بیان میں فیصل کریم کنڈی نے سابق وزیراعظم پر سنگین الزام عائد کیا اور کہا کہ عمران خان نے اپنے…

خودکش دھماکا، وزیراعظم شہباز شریف کی پشاور آمد

خیبرپختونخوا میں خودکش دھماکے کے بعد وزیراعظم شہباز شریف صوبائی دارالحکومت پشاور پہنچ گئے۔وزیراعظم آفس سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق وزیراعظم کو دھماکے سے متعلق تمام پہلوؤں پر بریفنگ دی جائے گی۔وزیراعظم دھماکے میں زخمی ہونے والے…

طالب علم سے بدسلوکی، اسکول کی رجسٹریشن معطل، جرمانہ عائد

طالبِ علم سے بدسلوکی کے معاملے کی انکوائری کے بعد سوِلائزیشن اسکول کی رجسٹریشن معطل کردی گئی جبکہ اس پر ایک لاکھ روپے کا جرمانہ بھی عائد کردیا گیا ہے۔ کراچی کے علاقے ناظم آباد کے ایک نجی اسکول میں طالب کے ساتھ بدسلوکی کے معاملے پر محکمہ…

ناحق شہریوں کا خون بہانے والوں کو عبرت کا نشان بنائیں گے، وزیرِ اعظم

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے پولیس لائنز پشاور کی مسجد میں دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اللّٰہ تعالیٰ کے حضور سربسجود مسلمانوں کا بہیمانہ قتل قرآن کی تعلیمات کے منافی ہے۔ایک بیان میں شہباز شریف نے کہا کہ اللّٰہ کے گھر کو نشانہ…

جام اویس کو نااہل قرار دینے کیلئے لیگل نوٹس

بیرسٹر علی طاہر نے رکن سندھ اسمبلی جام اویس کو نااہل قرار دینے کے لیے اسپیکر سندھ اسمبلی کو لیگل نوٹس ارسال کر دیا۔لیگل نوٹس کے متن کے مطابق جام اویس گہرام نے ناظم جوکھیو کے ورثاء کو دیت کی رقم ادا کی ہے، دیت کی رقم ادا کرنے کے بعد وہ…

عمران خان کی پشاور خود کش دھماکے کی شدید مذمت

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے پشاور میں پولیس لائن کی مسجد میں  دوران نماز ہونے والے خود کش حملے کی شدید مذمت کی ہے۔عمران خان نے اپنے جاری کردہ بیان میں پشاور کی پولیس لائن کی مسجد میں ہونے والے خودکش حملے کی شدید مذمت کرتے…

کوئٹہ: بیلہ میں مسافر کوچ کے حادثے کا مقدمہ درج

بلوچستان میں لسبیلہ کے علاقے بیلہ میں گزشتہ روز پیش آنے والے مسافر کوچ کے حادثے کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے کا مقدمہ مسافر کوچ مالکان کے خلاف درج کیا گیا ہے، مقدمے میں کوچ مالکان ظہور اور منظور احمد کو نامزد کیا…

پشاور: پولیس لائنز کی مسجد میں خود کش دھماکا، 18 اہلکار شہید، 90 افراد زخمی

پشاور کی پولیس لائنز میں واقع مسجد میں خودکش دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے 18 اہلکار شہید ہو گئے جبکہ 90 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔پولیس کے مطابق پولیس لائنز کی مسجد میں باجماعت نمازِ ظہر ادا کی جا رہی تھی جس کے دوران پہلی صف میں موجود خود…

شاہین شاہ آفریدی نے ٹوئٹر کی پروفائل تبدیل کر دی

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ کی پروفائل پِکچر تبدیل کر دی۔شاہین شاہ آفریدی نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ کی پروفائل پر لاہور قلندرز کا لوگو لگایا ہے۔لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی پی ایس ایل 8 کے…

صوابی: پولیس کو دیکھ کر 2 شر پسندوں نے خود کو گرنیڈ سے اُڑا دیا

خیبر پختون خوا کے ضلع صوابی کے علاقے ہنڈ میں شر پسندوں کی موجودگی کی اطلاع پر پولیس نے کارروائی کی جس کے دوران 2 شر پسندوں نے خود کو گرنیڈ سے اُڑا دیا۔صوابی پولیس کے مطابق شر پسندوں نے پولیس کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کر دی، جبکہ 2…

آصف زرداری نے عمران خان کو قانونی نوٹس بھجوا دیا

پاکستان پیپلز پارٹی نے پاکستان تحریکِ انصاف کے چیئرمین عمران خان کو قانونی نوٹس بھجوا دیا۔عمران خان کو نوٹس سابق صدر آصف علی زرداری کی جانب سے بھجوایا گیا ہے۔نوٹس میں عمران خان کو 14 دن میں غیر مشروط معافی مانگنے کا کہا گیا ہے۔نوٹس کے…

مشکل اور بڑے فیصلوں کا بوجھ اشرافیہ پر ڈالا جائے: سینیٹرآصف کرمانی

پاکستان مسلم لیگ ن کے سینیٹر آصف کرمانی کا کہنا ہے کہ مشکل اور بڑے فیصلوں کا بوجھ اشرافیہ پر ڈالا جائے۔جاری کیے گئے بیان میں پاکستان مسلم لیگ ن کے سینیٹر آصف کرمانی نے یہ بات کہی ہے۔ان کا کہنا ہے کہ مڈل کلاس اور غریب عوام ان بڑے…

پاکستان ٹیم کو بھارتی پچز پر کھیلنے میں دشواری نہیں ہو گی، عاقب جاوید

سابق فاسٹ بولر اور لاہور قلندرز کے ہیڈ کوچ عاقب جاوید کا کہنا ہے کہ پاکستان کے لیے بھارت میں کھیلنے میں مسئلہ نہیں ہو گا، پاکستان نے انڈیا کو ہمیشہ ہی ٹف ٹائم دیا ہے۔ جیو نیوز سے بات کرتے ہوئے عاقب جاوید نے کہا کہ پاکستان ٹیم جب ورلڈ کپ…

آغا سراج کے صاحبزادے اور دیگر کو بیرون ملک سفر کی اجازت مل گئی

احتساب عدالت کراچی نے آمدن سے زائد اثاثوں کے ریفرنس میں اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کے صاحبزادے اور دیگر کو بیرونِ ملک سفر کی اجازت دے دی۔کراچی کی احتساب عدالت میں آمدن سے زائد اثاثوں کے ریفرنس میں آغا سراج درانی کے اہلِ خانہ…

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا گیا ہے۔جوڈیشل ایکٹیو ازم پینل کے وکیل اظہر صدیق نے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی ہے۔درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں پیٹرولیم…

موسم خرابی کے باعث یو اے ای کے صدر کا دورۂ پاکستان ملتوی

موسم خرابی کے باعث متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان کا دورۂ پاکستان ملتوی ہو گیا۔وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ یو اے ای کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان کو آج پاکستان کے دورے پر پہنچنا تھا۔مریم…

پاکستان کرکٹ ٹیم کے نئے کوچ مکی آرتھر ہی ہوں گے

پاکستان کرکٹ ٹیم کے نئے ہیڈ کوچ مکی آرتھر ہوں گے، 23 جنوری 2023 کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے، پاکستان کرکٹ بورڈ کی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ نجم عزیز سیٹھی نے کہا تھا کہ 90 فیصد معاملات مکی آرتھر کے ساتھ طے ہو چکے…