پیر7؍رجب المرجب 1444ھ 30؍جنوری 2023ء

صوابی: پولیس کو دیکھ کر 2 شر پسندوں نے خود کو گرنیڈ سے اُڑا دیا

خیبر پختون خوا کے ضلع صوابی کے علاقے ہنڈ میں شر پسندوں کی موجودگی کی اطلاع پر پولیس نے کارروائی کی جس کے دوران 2 شر پسندوں نے خود کو گرنیڈ سے اُڑا دیا۔

صوابی پولیس کے مطابق شر پسندوں نے پولیس کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کر دی، جبکہ 2 شرپسندوں نے خود کو گرنیڈ سے اُڑا دیا۔

صوابی پولیس کا کہنا ہے کہ ایک شر پسند کو گرفتار کر لیا گیا ہے جسے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.