پیر7؍رجب المرجب 1444ھ 30؍جنوری 2023ء

آغا سراج کے صاحبزادے اور دیگر کو بیرون ملک سفر کی اجازت مل گئی

احتساب عدالت کراچی نے آمدن سے زائد اثاثوں کے ریفرنس میں اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کے صاحبزادے اور دیگر کو بیرونِ ملک سفر کی اجازت دے دی۔

کراچی کی احتساب عدالت میں آمدن سے زائد اثاثوں کے ریفرنس میں آغا سراج درانی کے اہلِ خانہ کی بیرونِ ملک سفر کی اجازت کی درخواست پر سماعت ہوئی۔

عدالت نے تمام ملزمان کو فی کس 5 لاکھ روپے بطور ضمانت جمع کروانے کا حکم دے دیا۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ آغا سراج درانی کے اہلِ خانہ نے شادی میں شرکت کے لیے بیرونِ ملک سفر کرنا ہے۔

آغا سراج درانی کے خلاف ریفرنس میں اہلِ خانہ بطور شریک ملزمان شامل ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.