پیر7؍رجب المرجب 1444ھ 30؍جنوری 2023ء

مشکل اور بڑے فیصلوں کا بوجھ اشرافیہ پر ڈالا جائے: سینیٹرآصف کرمانی

پاکستان مسلم لیگ ن کے سینیٹر آصف کرمانی کا کہنا ہے کہ مشکل اور بڑے فیصلوں کا بوجھ اشرافیہ پر ڈالا جائے۔

جاری کیے گئے بیان میں پاکستان مسلم لیگ ن کے سینیٹر آصف کرمانی نے یہ بات کہی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ مڈل کلاس اور غریب عوام ان بڑے اورمشکل فیصلوں کا بوجھ اٹھانے کے قابل نہیں رہے۔

آصف کرمانی کا مزید کہنا ہے کہ اب قربانی صرف اشرافیہ اور دولت مند طبقہ دے۔

پاکستان مسلم لیگ ن کے سینیٹر کا یہ بھی کہنا ہے کہ پاکستان کو اب اشرافیہ کی مالی قربانی کی اشد ضرورت ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے۔

حکومت کی جانب سے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں 35، 35 روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.