پیر7؍رجب المرجب 1444ھ 30؍جنوری 2023ء

جام اویس کو نااہل قرار دینے کیلئے لیگل نوٹس

بیرسٹر علی طاہر نے رکن سندھ اسمبلی جام اویس کو نااہل قرار دینے کے لیے اسپیکر سندھ اسمبلی کو لیگل نوٹس ارسال کر دیا۔

لیگل نوٹس کے متن کے مطابق جام اویس گہرام نے ناظم جوکھیو کے ورثاء کو دیت کی رقم ادا کی ہے، دیت کی رقم ادا کرنے کے بعد وہ رکن اسمبلی کے عہدے کے لیے نااہل ہو چکے ہیں۔

بیرسٹر علی طاہر نے نوٹس میں کہا کہ اسپیکر سندھ اسمبلی الیکشن کمیشن کو جام اویس کو نااہل قرار دینے کا ریفرنس بھیجیں، وہ پی ایس 79 ٹھٹھہ سے رکن سندھ اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔

کراچی کی عدالت نے ناظم جوکھیو قتل کیس میں سندھ اسمبلی کے رکن جام اویس سمیت 3 ملزمان کی صلح نامے کی درخواست منظور کر لی۔

لیگل نوٹس کے متن میں مزید کہا گیا ہے کہ 14 دن میں جام اویس کو نااہل قرار دینے کی کارروائی شروع کی جائے، اگر نااہلی کی کارروائی شروع نہیں کی گئی تو سپریم کورٹ سے رجوع کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ ناظم جوکھیو کو نومبر 2021ء میں تشدد کر کے قتل کر دیا گیا تھا۔

12 جنوری کو ناظم جوکھیو قتل کیس میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ جج ملیر نے سندھ اسمبلی کے رکن جام اویس کا ریلیز آرڈر جاری کیا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.