پیر7؍رجب المرجب 1444ھ 30؍جنوری 2023ء

دہشت گردی کے ایشوز پر فوکس کرکے کام کرنا چاہیے، فواد چوہدری

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے ایشوز پر فوکس کرکے کام کرنا چاہیے۔

پشاور پولیس لائن کی مجسد میں دھماکے کے معاملے پر فواد چوہدری نے جیو نیوز سے گفتگو کی اور واقعے پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ سیاسی انتقام میں نہیں پڑنا چاہیے بلکہ دہشت گردی وہ معاملہ ہے جس پر کام کرنا چاہیے۔

پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ سیاست میں انتقامی کارروائی نہیں ہونی چاہیے، آرٹیکل 19 پر یقین ہے جس میں تنقید کرنے کا حق دیا گیا ہے۔

جب فواد چوہدری سے پوچھا گیا کہ آپ کے ساتھ کیسا رویہ تھا؟ اس پر پی ٹی آئی رہنما نے جواب دیا کہ میرے ساتھ ایسا ہی رویہ تھا جیسا سب کے ساتھ ہوتا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.