پیر7؍رجب المرجب 1444ھ 30؍جنوری 2023ء

خودکش دھماکا، وزیراعظم شہباز شریف کی پشاور آمد

خیبرپختونخوا میں خودکش دھماکے کے بعد وزیراعظم شہباز شریف صوبائی دارالحکومت پشاور پہنچ گئے۔

وزیراعظم آفس سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق وزیراعظم کو دھماکے سے متعلق تمام پہلوؤں پر بریفنگ دی جائے گی۔

وزیراعظم دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کی عیادت بھی کریں گے۔

وزیر دفاع خواجہ آصف اور وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔

اعلامیے میں مزید بتایا گیا کہ وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.