پیر7؍رجب المرجب 1444ھ 30؍جنوری 2023ء

جنوبی افریقہ: مسلح ملزمان کی فائرنگ، سالگرہ منانے والے شہری سمیت 8 افراد ہلاک

جنوبی افریقہ میں سالگرہ کی تقریب کے دوران مسلح ملزمان کی فائرنگ سے 8 افراد ہلاک جبکہ 3 زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق اتوار کی شام قیبرہا شہر میں گھر کا مالک اپنی سالگرہ کا جشن منا رہا تھا، دو نامعلوم مسلح ملزمان صحن میں داخل ہوئے اور مہمانوں پر اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کی فائرنگ سے سالگرہ منانے والے شہری سمیت 8 افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جبکہ تین زخمی اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

پولیس نے تفتیش شروع کر دی ہے جبکہ ملزمان کی تلاش بھی جاری ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.