پیر7؍رجب المرجب 1444ھ 30؍جنوری 2023ء

پشاور دھماکا پر مریم نواز کی شدید الفاظ میں مذمت

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر مریم نواز نے پشاور پولیس لائنز بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ 

خیال رہے کہ پشاور کی پولیس لائنز میں واقع مسجد میں خودکش دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں پولیس اہلکاروں سمیت 32 افراد شہید ہو گئے جبکہ 145 سے زائد افراد زخمی ہیں۔

واقعے پر سیاسی قیادت کی جانب سے اظہارِ افسوس کرتے ہوئے اس کی شدید الفاظ میں مذمت کی جارہی ہے۔ 

اسی سلسلے میں مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر مریم نوز نے اپنے بیان میں کہا کہ پشاور میں دہشت گرد حملے کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کرتی ہوں۔

مریم نواز نے کہا ’دل بہت رنجیدہ ہے۔ اللّٰہ تعالی شہدا کے لواحقین کو صبرِ جمیل عطا فرمائے اور زخمیوں کو شفا کاملہ دے، آمین۔‘

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.