پیر7؍رجب المرجب 1444ھ 30؍جنوری 2023ء

پشاور: پولیس لائنز کی مسجد میں خود کش دھماکا، 18 اہلکار شہید، 90 افراد زخمی

پشاور کی پولیس لائنز میں واقع مسجد میں خودکش دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے 18 اہلکار شہید ہو گئے جبکہ 90 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔

پولیس کے مطابق پولیس لائنز کی مسجد میں باجماعت نمازِ ظہر ادا کی جا رہی تھی جس کے دوران پہلی صف میں موجود خود کش حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا، دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی۔

خود کش دھماکے سے پولیس لائن کی مسجد کی چھت منہدم ہو گئی، جس کے ملبے تلے متعدد افراد ابھی بھی دبے ہوئے ہیں۔

قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔

ریسکیو اہلکار امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں جو زخمیوں کو مسجد سے نکال رہے ہیں۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمیوں کو لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔

اسپتال ذرائع کے مطابق خود کش دھماکے کے 18 زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہے۔

لیڈی ریڈنگ اسپتال کی انتظامیہ نے شہریوں سے خون کے عطیات دینے کی اپیل کی ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق دھماکے میں ایس پی نور زمان زخمی ہوئے ہیں جنہیں سی ایم ایچ منتقل کر دیا گیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.